• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ایک ماہ بعد ملکہ برطانیہ کے شوہر ہسپتال سے ڈسچارج

شائع March 16, 2021
شہزادہ فلپس کو 16 مارچ کو ڈسچارج کیا گیا—فوٹو: اسکائے نیوز
شہزادہ فلپس کو 16 مارچ کو ڈسچارج کیا گیا—فوٹو: اسکائے نیوز

ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپس المعروف ڈیوک آف ایڈنبرا کو تقریبا ایک ماہ تک دو مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج رہنے کے بعد 16 مارچ کو ڈسچارج کردیا گیا۔

شہزادہ فلپس کی عمر 99 برس ہے اور انہیں پہلے بھی مختلف بیماریوں اور طبی مسائل کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا جا چکا ہے تاہم اس مرتبہ وہ طویل عرصے تک ہسپتال میں رہے۔

شہزادہ فلپس کو 17 فروری کو پہلی مرتبہ لندن کے کنگ ایڈورڈ 7 ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں مسلسل ان کی نگرانی کی جا رہی تھی۔

تاہم ان کی طبیعت میں کوئی بہتری نہ آنے اور قبل از وقت دل کے عارضے کی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے انہیں مارچ کے شروع میں ہی لندن کے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

شہزادہ فلپس کو سینٹ بارتھولومیو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں ہونے والے نامعلوم انفیکشن کا علاج کیا گیا، تاہم اب انہیں تقریبا ایک ماہ بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق شہزادہ فلپس کو 16 مارچ کی صبح ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا اور ہسپتال میں کامیابی سے ان کے دل کی پیچیدگیوں کو حل کیا گیا۔

شہزادہ فلپس کو 17 فروری کو ہسپتال منتقل کیا گا تھا—فائل فوٹو: رائٹرز
شہزادہ فلپس کو 17 فروری کو ہسپتال منتقل کیا گا تھا—فائل فوٹو: رائٹرز

شاہی محل کی جانب سے شہزادہ فلپس کی بیماری اور صحت کے حوالے سے کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم انہیں ہسپتال میں داخل کرائے جانے کے بعد شاہی محل نے واضح کیا تھا کہ وہ کورونا سے متاثر نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ملکہ برطانیہ کے شوہر علیل ہونے پر ہسپتال منتقل

زائد العمری کے باعث شہزادہ فلپس پہلے ہی اہلیہ ملکہ برطانیہ سمیت لندن میں واقع شاہی محل بیکنگھم پیلس سے نکل کر اسکاٹ لینڈ میں واقع محل ونڈسر شاہی محل منتقل ہوگئے تھے اور رواں برس جنوری میں انہوں نے اہلیہ سمیت کورونا سے تحفظ کی ویکسین بھی لگوائی تھی۔

یہ پہلا موقع تھا کہ شہزادہ فلپس تقریبا ایک ماہ تک ہسپتال میں رہے، اس سے قبل وہ زیادہ سے زیادہ 2 ہفتوں تک ہسپتال میں رہے ہیں اور وہ گزشتہ کئی سال سے طبی مسائل کا شکار بھی ہیں۔

اس سے قبل 2012 میں شہزادہ فلپس کے مثانے میں انفیکشن ہوگیا تھا جب کہ بعد ازاں پیٹ کی خرابیوں کی وجہ سے بھی ان کی سرجری کی گئی تھی۔

شہزادہ فلپس رواں برس جون میں اپنی 100 ویں سالگرہ منائیں گے اور وہ زائد العمری کی وجہ سے ہی 2017 سے شاہی ذمہ داریوں سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔

زندگی کے 99 سال گزارنے کے باوجود وہ کبھی بھی بادشاہ نہیں بنے، ان کے بیٹے شہزادہ چارلس بھی 72 برس کے ہو چکے ہیں اور وہ بھی تاحال بادشاہ نہیں بنے۔

شہزادہ فلپس کی اہلیہ 94 سالہ ملکہ برطانیہ نصف صدی سے زائد عرصے سے ملکہ بنی ہوئی ہیں، ان کے بعد شہزادہ چارلس کے بادشاہ بننے کا نمبر ہے تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ وہ زائدالعمری کی وجہ سے خود بادشاہ بننے کے بجائے بڑے صاحبزادے ولیم کو تخت دیں گے۔

ملکہ برطانیہ اور ان کے شوہر کو ضعیف العمری کے باعث طبی مسائل رہتے ہیں—فائل فوٹو:  اے ایف پی
ملکہ برطانیہ اور ان کے شوہر کو ضعیف العمری کے باعث طبی مسائل رہتے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

تبصرے (1) بند ہیں

AZEEM Mar 16, 2021 05:00pm
اس خبر کا اردو میں شائع کرنا کیا مقصد رکھتاہے، پاکستانی عوام کو اس میں کیا دلچسپی ہے، ملکہ برطانیہ یا اس کے شوہر کی صحت کے بارے میں جان کر پاکستانیوں کی معلومات میں کیا اضافہ ہوگا۔ البتہ اس بات کی نشاندھی ہوتی ہے کہ ہم ابھی تک ذہنی طور پر تاج برطانیہ کے غلام ہیں، یہ وہی تاج برطانیہ اور اس کے وارث نے جس افریقہ سے لیکر ایشیا تک اور خاص طور سے برصغیر کے لوگوں جینا دو بھر رکھا تھا، یہاں کے لوگوں کے وسائل اور ذخائر لوٹ کر اپنی دولت میں اضافہ کیا اور آج بھی اس پر عیاشی کر رہے ہیں۔ ہم ہیں کہ ملکہ برطانیہ کی بلی کو چھینک بھی آجائے تو خبریں ایسے شائع کرتے جیسے کوئی بہت اہم بات ہو،۔ میرے بھائیوں ذہنی غلامی سے نکلو ، یہ بہت ضروری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024