• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ثمینہ پیرزادہ پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی اداکارہ

شائع March 15, 2021
اداکارہ نے ٹوئٹ میں اپنے مداحوں کو ویکیسن لگوانے سے متعلق بتایا—فوٹو: ثمینہ پیرزادہ ٹوئٹر
اداکارہ نے ٹوئٹ میں اپنے مداحوں کو ویکیسن لگوانے سے متعلق بتایا—فوٹو: ثمینہ پیرزادہ ٹوئٹر

ان دنوں پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا دوسرا مرحلہ چل رہا ہے جس میں 60 برس سے زائد عمر کے افراد ویکسین لگوارہے ہیں۔

آج (15 مارچ) کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی نے اسلام آباد میں کورونا ویکسین لگوائی۔

تو دوسری جانب پاکستان lی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے بھی عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوائی۔

مزید پڑھیں: ارمینہ خان نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوالی

ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ٹوئٹ میں اپنے فالوورز اور مداحوں کو ویکیسن لگوانے سے متعلق بتایا۔

اپنی ٹوئٹ میں ثمینہ پیرزادہ نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ایک کورونا ویکسینیشن سینٹر میں ویکسین لگوارہی ہیں۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹ میں تصویر کے کیپشن میں لکھا 'شکریہ اور شاباش پاکستان'۔

ثمینہ پیرزادہ سے قبل 2 پاکستانی اداکارائیں کورونا وائرس کی ویکیسن لگوا چکی ہیں لیکن ثمینہ پیرزادہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے پاکستان میں ویکسین لگوائی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ ارمینہ رانا نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین (ایسٹرا زینیکا) لگوائی۔

یہ بھی پڑھیں: ریما خان کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ

تاہم اداکارہ ارمینہ خان نے کورونا ویکسین پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک لگوائی ہے۔

ان سے قبل جنوری میں اداکارہ ریماخان عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی تھیں۔

ریما خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کی گئی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور فالوورز کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے متعلق بتایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024