• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

رجسٹرڈ 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو واک ان ویکسینیشن کی اجازت

شائع March 15, 2021
این سی او سی نے کہا کہ واک ان ویکسینیشن کے لیے شناختی کارڈ کی ضرورت ہوگی—فائل/فوٹو: رائٹرز
این سی او سی نے کہا کہ واک ان ویکسینیشن کے لیے شناختی کارڈ کی ضرورت ہوگی—فائل/فوٹو: رائٹرز

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 70 برس سے زائد عمر کے ان شہریوں کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرکورونا ویکسین لگانے کی اجازت دے دی جنہوں نے پہلے رجسٹریشن کروالی ہو۔

این سی او سی کے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'این سی او سی نے 70 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کو بغیر واک ان ویکسینیشن کی اجازت دے دی ہے'۔

مزید پڑھیں: سائنوفارم ویکسین کی 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں استعمال کی منظوری

بیان میں کہا گیا کہ '70 برس یا اسے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہری کل سے کسی بھی ویکسینیشن سینٹر میں جا کر بغیر نمبر کے ویکسین لگوا سکتے ہیں'۔

این سی او سی نے کہا کہ 'اس کے لیے قومی شناختی کارڈ کی ضرورت ہوگی جبکہ رجسٹریشن 1166 پر قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر کروائی جاسکتی ہے'۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'اس کا نفاذ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں ہوگا'۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کووڈ-19 ویکسین لگانے کا عمل گزشتہ ماہ چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچنے کے بعد شروع ہوا تھا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں صف اول کے طبی عملے کو ویکسین لگائی گئی، جس کے بعد 22 فروری کو ڈاکٹروں، نرسز، فارماسسٹ اور دیگر طبی عملے کی رجسٹریشن شروع ہوئی۔

ابتدائی طور پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا تھا کہ سائنوفارم 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے تجویز نہیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی چینی سیئنو فارم ویکسین فی الحال 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے تجویز نہیں کر رہے ہیں تاہم آئندہ آنے والا ڈیٹا دیکھتے ہوئے 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے بھی اس کی اجازت دے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت عارف علوی نے کورونا ویکسین لگوا لی

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کی ماہرین کی کمیٹی نے سائنو فارم کے ڈیٹا کے ابتدائی تجزیے پر غور کرتے ہوئے سفارش کی تھی کہ اس مرحلے پر 18 سے 60 سال کی عمر کے لوگوں کو ویکسین کا لائسنس دیا جائے۔

بعد ازاں 5 مارچ کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارتی آف پاکستان (ڈریپ) نے چین کی تیار کردہ سائنوفارم کووڈ-19 ویکسین کے استعمال کی اجازت کے دو ماہ بعد 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو اسے لگانے کی بھی منظوری دے دی۔

وفاقی وزارت صحت کے ترجمان ساجد شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذکورہ عمر کے افراد سمیت نیشنل امیونائزیشن منیجمنٹ سسٹم (نیمز) میں رجسٹرڈ تمام طبی عملہ جن کی عمر 60 سال سے زائد ہے وہ ڈریپ سے منظوری کے بعد ویکسین سینٹرز سے ویکسین لگا سکتے ہیں۔

قبل ازیں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو کوویکس پروگرام کے تحت آکسفورڈ ایسٹرازینیکا ویکیسن کی 28 لاکھ خوراکیں ملنے کے بعد ویکسین لگانے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا اور اس مرحلے میں بزرگ شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

تاہم وزارت صحت کے ترجمان نے گزشتہ ہفتے بتایا کہ آکسفورڈ-ایسٹرازینیکا ویکسین کی فراہمی کا عمل تاخیر کا شکار ہوگیا ہے اور 'اگلے ہفتے ہمیں سرنجز ملیں گی اور ویکسین رواں ماہ کے وسط یا آخری تک پہنچ جائے گی'۔

تبصرے (0) بند ہیں

Abdul rahman Mar 15, 2021 07:30pm
واٹس ایپ وائرنگ کیسے ملے گی گی

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024