• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے سیاستدان فیصل سبزواری سے شادی کیوں کی؟

شائع March 15, 2021
دونوں نے جولائی 2019 میں سادگی سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے جولائی 2019 میں سادگی سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے جولائی 2019 میں خاموشی سے شادی کی تھی۔

تاہم اب انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں پہلی بار اپنی شادی اور ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی ہے۔

فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی آج ٹی وی کے شو ’دی کپل شو‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے میزبان آغا علی اور حنا الطاف سے کھل کر باتیں کیں اور بتایا کہ کس طرح وہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔

دونوں نے سیاست اور میڈیا انڈسٹری سمیت ملکی مسائل پر بھی بات کی اور متعدد سیاستدانوں اور ٹی وی شخصیات کو مشورے بھی دیے۔

ایک سیگمنٹ کے دوران فیصل سبزواری نے ٹی وی میزبان وسیم بادامی سے شکوہ کیا کہ وہ ان سے کیا ہوا وعدہ پورا کریں جب کہ انہوں نے مصطفیٰ کمال کو مشورہ دیا کہ وہ اتنے بڑے ہوکر کسی کے خلاف نازیبا گفتگو کرنے سے پرہیز کریں۔

انہوں نے مذکورہ سیگمنٹ میں فاروق ستار سے بھی شکوہ کیا جب کہ عامر لیاقت حسین کو اداکاری کرتے رہنے کا مشورہ دینے سمیت ان کے لیے ایک شعر بھی کہا جب کہ مدیحہ نقوی نے عامر لیاقت کو مشورہ دیا کہ وہ بحث کے دوران ذاتیات پر نہ آیا کریں۔

ایک اور سیگمنٹ کے دوران فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ اسحٰق ڈار ایسے سیاستدان ہیں جن کا ہر آئے دن ساتھی خاتون سیاستدان پر دل آجاتا مگر انہوں نے خاتون سیاستدان کا نام نہیں بتایا۔

پروگرام کے دوران فیصل سبزواری نے انکشاف کیا کہ مدیحہ نقوی سے ان کی پہلی باضابطہ ملاقات ایک مارننگ شو (جیو شان سے) میں ہوئی تھی، تاہم اس شو میں بھی انہوں نے مدیحہ کے بجائے زیادہ باتیں اداکار شان سے کی تھیں، لیکن اسی شو کے بعد ان کے درمیان قربتیں بڑھیں۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ مذکورہ شو سے قبل انہوں نے صرف مدیحہ کو ٹی وی پر دیکھا تھا اور انہیں یہ معلوم تھا کہ وہ بہت پڑھی لکھی لڑکی ہیں۔

کسی ٹی وی شخصیت و صحافی سے شادی کے بجائے سیاستدان سے شادی کرنے کے سوال پر مدیحہ نقوی نے بتایا کہ انہوں نے پہلی ہی طے کرلیا تھا کہ وہ کسی اداکار یا اینکر سے شادی نہیں کریں گی کیوں کہ انہیں اپنی فیلڈ کی ہر خامی کا علم تھا اور پھر ایسی فیلڈ میں جاب سیکیورٹی بھی نہیں ہوتی۔

مدیحہ نقوی کا کہنا تھا کہ ان کی فیصل سبزواری سے اچھی دوستی ہوگئی تھی اور اس دوران ہی انہیں فیصل سبزواری کی شخصیت سے متعلق مزید علم ہوا کہ وہ دوسرے سیاستدانوں سے مختلف ہیں، وہ جیسے ظاہری ہیں، ویسے ہی اندر سے ہیں۔

ٹی وی میزبان کے مطابق انہوں نے پہلے ہی سوچا تھا کہ وہ کسی ایسے شخص سے شادی کریں گی جو ان پر اعتبار کرتے ہیں اور انہیں سنبھال سکتے ہیں۔

ٹی وی میزبان سے ہی شادی کیوں کی کے جواب میں فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ مدیحہ نقوی سے شادی کرنے کی تین وجوہات ہیں۔

فیصل سبزواری نے تین وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مدیحہ سے شادی کرنے کی وجوہات ’انٹرٹینمنٹ، انٹرٹینمنٹ اور انٹرٹینمنٹ‘ تھیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

MA Mar 16, 2021 09:58am
It is individual choice and let people adhere to their choice.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024