• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مداح کی منفرد انداز میں عمران اشرف سے آٹوگراف لینے کی ویڈیو وائرل

شائع March 14, 2021
عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ایک مداح کو آٹو گراف دے رہے تھے—فوٹو:انسٹاگرام
عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ایک مداح کو آٹو گراف دے رہے تھے—فوٹو:انسٹاگرام

پاکستان بھر میں مقبول ہونے والے ڈرامے 'رانجھا رانجھا کردی' میں بھولے کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار عمران اشرف آج کل 'مشک' میں مداحوں کی توجہ سمیٹے ہوئے تھے اور حال ہی میں 'رقصِ بسمل' میں ان کے کردار موسیٰ کے بھی کافی چرچے ہیں۔

عمران اشرف انسٹاگرام پر کافی فعال رہتے ہیں اور اپنی مصروفیات سے متعلق مختلف پوسٹس اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ایک مداح کو آٹو گراف دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں: ہیرو بننے کیلئے خوش شکل ہونا ضروری نہیں، عمران اشرف

تاہم وہ ویڈیو مداح کے منفرد انداز اور عمران اشرف کی پوسٹ کے کیپشن کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

اداکار کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شوٹنگ کے سلسلے میں اندرون لاہور کی گلیوں میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں مداح کی جانب سے رسی سے جڑا برتن نیچے بھیج کر عمران اشرف کی جانب سے آٹوگراف دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

اس پر عمران اشرف نے کہا کہ 'یہ دیکھیں جی اندرون لاہور میں آٹوگراف کے لیے کاغذ ایسے آیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:'ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باوجود ہیرو تسلیم نہیں کیا جاتا تھا'

پھر اداکار نے برتن سے ڈائری نکال کر مداح کا نام پوچھ کر آٹوگراف دیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عمران اشرف نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'یہ محبت ہے، خالص محبت'۔

اداکار کے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو کو اب تک 5 لاکھ 40 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے کمنٹس میں عمران اشرف کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ عمران اشرف نے ڈراما رانجھا رانجھا کردی میں بھولا کے کردار سے مقبولیت پائی اور رواں برس ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ بہت سے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باوجود لوگ انہیں ہیرو تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024