• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایوینجرز اینڈ گیم اب دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم نہیں رہی

شائع March 13, 2021
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ایوینجرز اینڈ گیم نے 2019 میں دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اوتار سے چھین لیا تھا۔

ایوینجرز 4 نے 2019 میں ریلیز کے بعد 2.7902 ارب ڈالرز کا بزنس کیا تھا اور ہر دور میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی تھی۔

تاہم اوتار نے ایک بار پھر یہ اعزاز دوبارہ اپنے نام کرلیا ہے اور اس کے لیے اسے چین کا شکرگزار ہونا چاہیے۔

اینڈگیم کا بزنس اوتار سے 70 لاکھ سے کچھ زیادہ تھا۔

2009 میں ریلیز ہونے والی ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی یہ فلم ایک بار پھر 12 مارچ کو چین میں ریلیز کی گئی تھی۔

ڈیڈلائن کی رپورٹ کے مطابق 2 دن میں ہی اوتار نے اتنا بزنس کرلیا ہے جس سے اس کا باکس آفس مجموعہ 2.798 ارب ڈالرز سے آگے نکل گیا ہے اور اس طرح وہ ایوینجرز کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کورونا وائرس کی وبا کے بعد چین میں سنیما بزنس ایک پھر عروج پر ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے اوتار کو وہاں دوبارہ ریلیز کیا گیا تھا۔

ابھی ویک اینڈ باکس آفس بزنس تو اتوار کے بعد سامنے آئے گا مگر یہ واضح ہے کہ اوتار ایوینجرز اینڈ گیم کے خلاف آئندہ چند دنوں میں کافی زیادہ سبت حاصل کرلے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب 2019 میں ایوینجرز اینڈ گیم کو ریلیز کیا گی اتھا تو ڈزنی اسٹوڈیو نے یقینی بنایا تھا کہ وہ سب سے زیادہ بزنس کا اعزاز اوتار سے چھین لے، جس کے لیے فلم کو ابتدائی ریلیز کے چند ہفتوں بعد دوبارہ ریلیز کیا گیا، جس میں ایک اضافی سین کو شامل کیا گیا۔

مگر اب ڈزنی نے ہی اوتار کو دوبارہ برتری حاصل کرنے کا موقع چین میں ریلیز کرکے کیا۔

ویسے تو اوتار فاکس اسٹوڈیوز نے ریلیز کی تھی مگر 2019 میں ڈزنی نے اسے خرید لیا تھا اور اب دنیا میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دونوں فلمیں ڈزنی کی ہی ملکیت ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024