• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

اوپو کے نئے فلیگ شپ فائنڈ ایکس 3 سیریز کے 4 فونز پیش

شائع March 11, 2021
فائنڈ ایکس 3 پرو — فوٹو بشکریہ اوپو
فائنڈ ایکس 3 پرو — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے نئے فلیگ شپ فائنڈ ایکس 4 سیریز کے 4 فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

اوپو فائنڈ ایکس 3، ایکس 3 پرو، ایکس 3 نیو اور ایکس 3 لائٹ اس سیریز کا حصہ ہیں۔

ان میں سے فائنڈ ایکس 3 نیو اور فائنڈ ایکس 3 لائٹ کم قیمت فونز ہیں مگر فیچرز کے لحاظ سے بہترین ہیں، جبکہ پرو ماڈل اس سیریز کا سب سے اچھا فون ہے۔

چاروں فونز میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔

فائنڈ ایکس 3 پرو

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

اس فلیگ شپ فون میں نئی 10bit اسکرین اڈاپٹو ریفریش ریٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ نیا اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر اس ڈیوائس کا حصہ ہے۔

مگر اس کا متاثر کن پہلو اس کے بیک کا ڈیزائن ہے جس کو گلاس کے سنگل پیس سے تیار کیا گیا ہے۔

فائنڈ ایکس 3 پرو میں 6.7 انچ کا ایل ٹی پی او امولیڈ ڈسپلے کیو ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا جس کا ریفریش ریٹ 5 ہرٹز سے 120 ہرٹز کے درمیان تبدیل ہوسکتا ہے۔

اس کے نتیجے میں فون کا استعمال زیادہ ہموار ہوتا ہے جبکہ بیٹری کی لائف بھی بڑھتی ہے۔

فون کے اندر 4500 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ وائرڈ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق بیٹری صفر سے سو فیصد تک 30 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔

اسی طرح فون میں وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی موجود ہے جس کے لیے ایئر وی او او سی وائرلیس فلیش چارجر دیا گیا ہے جو مختص اسٹینڈ پر 30 واٹ فاسٹ چارجنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

اس کے علاوہ 5 جی سپورٹ، بلیوٹوتھ 5.2، وائی فائی 6 ای، ڈولبی ایٹموس اسٹیریو اسپیکرز اس کے دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

فون میں بیک پر کواڈ کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس میں 2 کیمرے 50، پچاس میگا پکسلز کے ہیں، جن میں سے ایک وائیڈ اینگل اور دوسرا الٹرا وائیڈ اینگل لینس ہے۔

مین کیمرے میں او آئی ایس، ای آئی ایس اور آل پکسل اومنی ڈائریکشنل پی ڈی اے ایف موجود ہیں جس سے ہر طرح کی روشنی میں فوری اور درست فوکس کرنے مین مدد ملتی ہے۔

تیسرا 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ہے جس میں 5 ایکس ہائبرڈ زوم کی سہولت دی گئی ہے جبکہ چوتھا 3 میگا پکسل میکرو کیمرا ہے۔

یہ کیمرا بہت زیادہ قریب زوم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور کسی اسمارٹ فون ڈسپلے یا مائیکرو اسکوپک سب پکسل بھی دیکھ سکتا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا یہ فون 30 مارچ کو مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 1149 یورو (2 لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

فائنڈ ایکس 3

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

یہ فون لگ بھگ فائنڈ ایکس 3 پرو سے مماثلت رکھتا ہے، بس ریم اور پراسیسر کا فرق ہے۔

ورنہ فرنٹ اور بیک کیمرے پرو ماڈل جیسے ہی ہیں جبکہ ڈسپلے کا سائز، ریفریش ریٹ بھی اسی جیسے ہیں۔

یہاں تک کہ بیٹری کا حجم اور وائرڈ و ریورس فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی فائنڈ ایکس 3 پرو جیسے ہی ہیں۔

فون میں نمایاں فرق پراسیسر کا ہے، اس میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 8 جی بی ریم ہے۔

حیران کن طور پر اس فون کو پرو ماڈل کے ایونٹ کی بجائے چین میں سب سے پہلے متعارف کرایا جارہا ہے جہاں یہ پری آرڈر میں دستیاب ہے۔

اس فون کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 4499 یوآن (ایک لاکھ 8 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 4999 یوآن (ایک لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

فائنڈ ایکس 3 نیو

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

یہ فون 6.5 انچ کے ایف ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں ایچ ڈی آر 10 سپورٹ اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے جبکہ پنچ ہول ڈیزائن میں 32 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج ڈیوائس کا حصہ ہے۔

فائنڈ ایکس 3 نیو میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے، مگر وائرلیس چارجنگ کا آپشن موجود نہیں۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں 50 میگا پکسل مین کیمرا فلیگ شپ ایکس 3 ماڈل جیسا ہی ہے۔

اس کے ساتھ 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے اس سیٹ اہ کا حصہ ہیں۔

یہ فون 14 اپریل سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 815 یورو (ایک لاکھ 52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

فائنڈ ایکس 3 لائٹ

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

یہ فون 6.4 ان کے ڈسپلے سے لیس ہے جس میں 90 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے جبکہ ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن موجود ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا سنسرز دیئے گئے ہیں۔

فون میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے اور یہ سیریز کا واحد فون ہے جس میں ہیڈفون جیک موجود ہے۔

اس فون کی قیمت 465 یورو (87 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024