• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انسٹاگرام نے اپنی لائٹ ایپ کو دوبارہ متعارف کرادیا

شائع March 11, 2021
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

انسٹاگرام نے 2018 میں لائٹ ایپ متعارف کرائی تھی، مگر 2020 کے موسم بہار میں گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا تھا۔

اب اس ایپ کو دوبارہ 170 ممالک میں ری لانچ کیا جارہا ہے، جس میں نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا اور فائل سائز کچھ زیادہ ہے۔

انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ لائٹ ایپ کو 170 ممالک میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے اور اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے 2 ایم بی اسٹوریج کی ضرورت ہوگی۔

اس کے مقابلے میں انسٹاگرام کی ریگولر ایپ کا حجم 30 ایم بی ہے، تاہم پہلے انسٹاگرام لائٹ کی فائل محض 573 کے بی تھی۔

اس نئی لائٹ ایپ کا آئی او ایس ورژن متعارف کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

انسٹاگرام لائٹ کی اس نئی ایپ میں نئے فیچرز جیسے ڈائریکٹ میسجز کو بھیجنا، ویڈیو ریکارڈ اور پوسٹ کرنے کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ریلز ٹیب کو بھی ہوم پیج پر نمایاں کیا جارہا ہے تاہم شاپنگ ٹیب اس لائٹ ایپ کا حصہ نہیں ہوگی۔

انسٹاگرام لائٹ پراڈکٹ منیجر نک براؤن نے بتایا کہ ٹیم کا انسٹاگرام لائٹ میں شاپنگ کو لانے کا کوئی ارادہ نہیں، مگر ریلز کو ضرور اس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

تاہم لائٹ ایپ میں صارفین اپنی مختصر ویڈیو بنا نہیں سکیں گے اور نہ ہی اگیومینٹڈ رئیلٹی فیس فلٹرز کو استعمال کرسکیں گے۔

اس ایپ میں کوئی اشتہارات نہیں ہوں گے۔

متعدد کمپنیوں نے اس کی لائٹ ایپس کو متعارف کرایا ہے، جس کا مصد کم اسٹوریج والی پرانی ڈیوائسز کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئیں۔

فیس بک نے اپنی لائٹ ایپ 2015 میں متعارف کرائی تھی، ٹک ٹاک میں ایسا ورژن 2019 میں پیش کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024