• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شہباز شگری کا آئمہ بیگ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

شائع March 11, 2021
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکار شہباز شگری نے ایک طویل پوسٹ میں بتایا کہ آئمہ بیگ ان کی زندگی میں کتنی اہم ہیں—فوٹو:انسٹاگرام
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکار شہباز شگری نے ایک طویل پوسٹ میں بتایا کہ آئمہ بیگ ان کی زندگی میں کتنی اہم ہیں—فوٹو:انسٹاگرام

گلوکارہ آئمہ بیگ جو اپنی گلوکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں ان کی 26ویں سالگرہ پر اداکار شہباز شگری نے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکار شہباز شگری نے ایک طویل پوسٹ میں بتایا کہ آئمہ بیگ ان کی زندگی میں کتنی اہم ہیں۔

آئمہ بیگ کو 26ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے شہباز شگری نے کہا کہ میں بہت سی جذباتی یادوں کو شیئر کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

مزید پڑھیں: آئمہ بیگ نے بھی اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا

شہباز شگری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'میری ساتھی، میری محبت، میرا دل آپ کو سالگرہ مبارک'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کو مسکراتے ہوئے دیکھنے اور خوش کرنے سے بڑھ کر اس دنیا میں خوشی کی کوئی چیز نہیں ہے۔

—فائل فوٹو:انسٹاگرام
—فائل فوٹو:انسٹاگرام

شہباز شگری نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ میں یہ ہزاروں بار کہہ چکا ہوں لیکن میں ایک اور بار یہ کہہ رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے ہم ایک دوسرے کی زندگیوں میں شامل ہوئے ہیں ہر دن، بہترین دن رہا ہے۔

شہباز شگری نے لکھا کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں اور آپ کو اندازہ نہیں ہوگا کہ یہ کتنا اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ نے فلموں میں اداکاری سے انکار کی وجہ بتادی

انہوں نے مزید کہا کہ میں گھر میں بیٹھا رہتا تھا، اکیلا اور بوریت کے وقت دوسروں کے اپنی ساتھی کے لیے محبت بھرے پیغامات دینے والے لوگوں کا مذاق اڑاتا تھا۔

—فوٹو:انسٹاگرام
—فوٹو:انسٹاگرام

خیال رہے کہ ایک انٹرویو میں آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے تعلق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں، شہباز شگری باصلاحیت انسان ہیں۔

شہباز شگری سے شادی سے متعلق سوال پر انہوں کہا کہ ان دنوں ہم دونوں بہت مصروف ہیں جیسے ہی مصروفیات کم ہوئیں تو شادی کرنے کا سوچیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024