• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اذان سمیع کے گانے 'میں تیرا' کا نیا ریکارڈ

شائع March 11, 2021
'میں تیرا' اذان سمیع کی پہلی سولو ایلبم کا ٹائٹل ٹریک ہے جس میں مزید 8 گانے بھی شامل ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
'میں تیرا' اذان سمیع کی پہلی سولو ایلبم کا ٹائٹل ٹریک ہے جس میں مزید 8 گانے بھی شامل ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار عدنان سمیع اور اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے موسیقار، لکھاری و اداکار اذان سمیع خان نے گزشتہ ماہ اپنا گانا 'میں تیرا' ریلیز کیا تھا۔

اذان سمیع خان کے اس گانے کو بولوں اور موسیقی کی وجہ سے بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے۔

'میں تیرا' اذان سمیع کی پہلی سولو ایلبم کا ٹائٹل ٹریک ہے جس میں مزید 8 گانے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اذان سمیع 63 موسیقاروں کے ساتھ پہلا میوزک ایلبم ریلیز کرنے کو تیار

اذان سمیع کی ایلبم میں 'ماہیا'، 'ڈھولنا'، 'جادوگری'، 'عاشقی'، 'اک لمحہ'، 'میرے سجنا رے' اور دیگر شامل ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ان کی میوزک ایلبم کے ٹائٹل ٹریک 'میں تیرا' نے ریلیز کے ایک ماہ بعد نیا ریکارڈ بنالیا ہے اور اسے یوٹیوب پر 5 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

اذان سمیع کے اس میوزک ایلبم میں دنیا کے 5 ممالک کے 63 موسیقاروں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اذان سمیع خان کے پہلے ایلبم کا ٹائٹل گانا ’میں تیرا‘ ریلیز

ان کے پہلے میوزک ایلبم کو ’ہم میوزک‘ کے بینر تلے ریلیز کیا گیا اور ان کے 9 گانوں کے ایلبم کے زیادہ تر گانوں کو فلم ہدایت کار احتشام الدین نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اذان سمیع خان نے دسمبر 2020 میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے بھی کلام ’الٰہی تو ہے میرا‘ ترتیب دیا تھا، جسے شائقین نے بہت سراہا تھا۔

’الٰہی تو ہے میرا‘ میں کم سن گلوکارہ ہادیہ ہاشمی، حدیقہ کیانی، علی طارق، فرید ایاز اور محمد قوال نے آواز کا جادو جگایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024