• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سینیٹ انتخابات سے آشکار ہو گیا کہ ہم کیسے اخلاقی سمت کھو رہے ہیں، عمران خان

شائع March 11, 2021
عمران خان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اخلاق خرابی اور کرپشن کے باعث ریاستیں تباہ ہوئیں
---فائل فوٹو: اے پی
عمران خان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اخلاق خرابی اور کرپشن کے باعث ریاستیں تباہ ہوئیں ---فائل فوٹو: اے پی

وزیر اعظم عمران خان نے حالیہ سینیٹ انتخابات کے تناظر میں کہا ہے کہ ریاست اپنی اخلاقی بالادستی سے محروم ہوتی ہے تو این آر او کے دروزے کھل جاتے ہیں جس کا عملی نمونہ ایوان بالا کے انتخابی عمل میں نظر آیا۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حدیث مبارکہ کا حوالہ دیا کہ ’تم سے پہلے بہت سی وہ اقوام تباہ کردی گئیں جو طاقتور کے لیے ایک اور کمزور کے لیے دوسرا قانون رکھتی ہیں‘۔

عمران خان نے کہا کہ تاریخ (گواہ ہے کہ) اخلاق خرابی اور کرپشن کے باعث ریاستیں تباہ ہوئیں کیونکہ اخلاقی بالادستی کے بغیر ریاستیں فراہمیِ انصاف سے قاصر رہتی ہیں۔

مزیدپڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد

انہوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ’عدل و بالادستی قانون کے بغیر ریاستیں بکھر جاتی ہیں کیونکہ جوں ہی ریاست اپنی اخلاقی بالادستی سے محروم ہوتی ہے بااختیار مجرموں سے سمجھوتوں (این آر او) کا دروازہ کھل جاتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایوانِ بالا کے حالیہ انتخابات نے آشکار کیا کہ کیسے ہم اپنی اخلاقی سمت (قدریں) کھو رہے ہیں۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹس میں برطانوی جج اور مفکر کے فرمودات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مذکورہ ٹوئٹس ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب 12 مارچ کو ایوان بالا میں سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے رائے شماری ہونے جارہی ہے اور حال ہی میں سینیٹ انتخاب میں حکومت اور اپوزیشن کے مقابلے میں اسلام آباد کی سینیٹ کی نشست پر ناکامی کا سامنا ہوا تھا۔

سینیٹ کی اسلام آباد کی نشست پر اپوزیشن جماعت کے مشترکہ امیدوار اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو کامیابی ملی تھی۔

تاہم سینیٹ الیکشن سے ایک رات قبل رہنما پیپلز پارٹی کے بیٹے علی گیلانی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے چند اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتارہے تھے جس کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا آغاز ہوگیا تھا۔

مزید پڑھین: ‘الیکشن کمیشن فوری طور پر یوسف رضا گیلانی کو نا اہل کرے’

بعدازاں 9 مارچ کو الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست پر کامیاب ہونے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے اور علی حیدر گیلانی کو بطور رکنِ صوبائی اسمبلی نااہل کرنے کے لیے پی ٹی آئی کی دائر کردہ درخواست خارج کردی تھی۔

10 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے یوسف رضا گیلانی اور فیصل واڈا سمیت 48 نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔

ایوان بالا کی 48 نشست پر ہونے والے حالیہ انتخابات کے بعد اب 100 اراکین پر مشتمل نئے سینیٹ میں اپوزیشن کے 53 اور حکمران اتحاد کے 47 اراکین ہوگئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024