• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے سائے گہرے، 100 انڈیکس 44 ہزار سے نیچے آگیا

شائع March 10, 2021
حصص مارکیٹ میں مجموعی طور پر 36 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا — فائل فوٹو / اے ایف پی
حصص مارکیٹ میں مجموعی طور پر 36 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا — فائل فوٹو / اے ایف پی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منفی رجحان کا سلسلہ دراز ہوتا جارہا ہے اور بدھ کو بھی مارکیٹ مندی کا شکار رہی۔

کاروباری دن کے اختتام پر بینچ مارک 'کے ایس ای 100 انڈیکس' 531 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43 ہزار 692 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

بدھ کے روز انڈیکس کی کم ترین سطح 43 ہزار 620 پوائنٹس رہی جس میں دن کے اختتام پر کچھ بہتری دیکھی گئی۔

حصص مارکیٹ میں مجموعی طور پر 36 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی بےیقینی: اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی

مجموعی طور پر 359 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 104 کی قدر میں اضافہ، 238 کی قدر میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 3 کروڑ 81 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اس کے بعد یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے 2 کروڑ 50 لاکھ، غنی گلوبل ہولڈنگز لمیٹڈ کے ایک کروڑ 91 لاکھ، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ کے ایک کروڑ 57 لاکھ جبکہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے ایک کروڑ 49 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

خیال رہے کہ رواں کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی آچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024