• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:12pm
  • ISB: Asr 3:37pm Maghrib 5:14pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:12pm
  • ISB: Asr 3:37pm Maghrib 5:14pm

ہواوے میٹ 4 سیریز کا ایک اور نیا فون متعارف

شائع March 10, 2021
— فوٹو بشکریہ ہواوے
— فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے نے میٹ 40 سیریز کے 4 فونز میٹ 40، میٹ 40 پرو، میٹ 40 پرو پلس اور میٹ 40 آر ایس پورشے ڈیزائن متعارف کرائے تھے۔

اب اس سیریز کا 5 واں فون میٹ 40 ای 5 جی پیش کیا گیا ہے۔

ہواوے میٹ 4 ای 5 جی میں 6.5 انچ کا فل ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 240 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ موجود ہے۔

اسکرین میں بائیں جانب پنچ ہول میں 13 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔

فون کے اندر کمپنی کا اپنا تیار کردہ کیرین 990 ای پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ای ایم یو آئی 11 سے کیا گیا ہے۔

میٹ 40 ای میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

یہ فون 4200 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس ہے جس کے ساتھ 40 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ اور ریورس چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے، تاہم اس کی اسپیڈ کے بارے میں کمپنی نے کچھ بتایا نہیں۔

دیگر فیچرز میں آئی پی 42 ریٹنگ، ہیڈفون جیک، وائی فائی 6 پلس، ڈوئل بینڈ جی پیس ایس، ایئر gestures اور اسٹیریو اسپیکرز قابل ذکر ہیں۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ سرکولر کیمرا موڈیول میں دیا گیا ہے۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو (3 ایکس آپٹیکل زوم)، 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور لیزر فوکس کیمرے موجود ہیں۔

یہ کیمرے لائیسا برانڈڈ ہیں۔

یہ فون سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے، جس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 4599 یوآن (ایک لاکھ 11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 5099 یوآن (ایک لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024