• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب اب 10 اپریل کو ہوگا، الیکشن کمیشن

شائع March 10, 2021
حکومت پنجاب نے ضلعی اور ڈویژنل افسران کی معطلی اور تبادلے کے بعد نئے افسران کی تعیناتیوں کے لیے وقت مانگا تھا  — فائل فوٹو / اے ایف پی
حکومت پنجاب نے ضلعی اور ڈویژنل افسران کی معطلی اور تبادلے کے بعد نئے افسران کی تعیناتیوں کے لیے وقت مانگا تھا — فائل فوٹو / اے ایف پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کرکے 10 اپریل کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخاب کے انعقاد کو شفاف اور انتظامی امور کو فول پروف بنانے کے لیے پولنگ کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے اور ڈسکہ میں ضمنی انتخاب اب 18 مارچ کے بجائے 10 اپریل کو ہوگا۔

حکومت پنجاب نے ضلعی اور ڈویژنل افسران کی معطلی اور تبادلے کے بعد نئے افسران کی تعیناتیوں کے لیے وقت مانگا تھا۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت مستقل بنیادوں پر انتظامی افسران کو خالی شدہ آسامیوں پر فوری تعینات کرے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ انتخاب: سپریم کورٹ نے فوری حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد حکم امتناع کی درخواست پر فیصلہ جاری کریں گے۔

خیال رہے کہ 25 فروری کو قومی اسمبلی کے حلقہ 75 (سیالکوٹ فور) میں ضمنی انتخاب میں نتائج میں غیرضروری تاخیر اور عملے کے لاپتا ہونے پر 20 پولنگ اسٹیشن کے نتائج میں ردو بدل کے خدشے کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے متعلقہ افسران کو غیرحتمی نتیجے کے اعلان سے روک دیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) نے دھاندلی کے الزامات عائد کر کے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خاں نے ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-75 پر ہوئے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اُمیدوار سے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست دینے کا کہا تھا۔

جس پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بناتے ہوئے این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیا اور 18 مارچ کو حلقے میں دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا این اے-75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب کروانے کا حکم

ساتھ ہی ای سی پی نے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو ضمنی انتخابات کے دوران اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

اس کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور حکومت پنجاب کو حکم دیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید لاشاری، ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) سیالکوٹ حسن اسد علوی، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف حسین اور ڈسکہ و سمبڑیال کے ڈی ایس پیز کو معطل کیا جائے اور انہیں کسی الیکشن ڈیوٹی پر مامور نہیں کیا جائے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ رینج کو ان کے موجودہ عہدوں سے تبدیل کرکے گوجرانوالہ ڈویژن سے باہر بھیجنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024