• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اینگرو انرجی کا این ای ڈی یونیورسٹی میں شمسی توانائی کی فراہمی کا اعلان

شائع March 10, 2021
— پبلسٹی فوٹو
— پبلسٹی فوٹو

ملک کی معروف نادر شاہ ایڈلجی ڈنشا (این اے ڈی) یونیورسٹی میں شمسی توانائی کی فراہمی اور بے بی ڈے کیئر جیسی سہولیات کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

اینگرو کارپوریشن کے ادارے اینگرو انرجی لمیٹڈ اور این ای ڈی یونیورسٹی کے درمیان اس مقصد کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

ان نئی سہولیات کا مقصد این ای ڈی یونیورسٹی کے صد سالہ تعلیمی معیار کے جشن کے موقع پر طالبعلموں کو زیادہ بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔

اینگرو کی جانب سے این ای ڈی یونیورسٹی کی ابوالکلام لائبریری میں شمسی توانائی کی فراہمی اور بے بی ڈے کیئر سینٹر کی تعمیر کے لیے بھی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

شمسی توانائی کی فراہمی کا مقصد این ای ڈی یونیورسٹی کو کاربن سے پاک تعلیمی ادارہ بنانے کی جانب پیشرفت کرنا ہے۔

اسی طرح یونیورسٹی میں کام کرنے والی ایسی خواتین اساتذہ، جن کے چھوٹے بچے ہیں، کو سہولت فراہم کرنے کے لیے بے بی ڈے کیئر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

یونیورسٹی کے کیمپس میں منعقد تقریب میں اینگرو انرجی لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، احسن ظفر سید اور این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

اس بارے میں اینگرو انرجی لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احسن ظفر سید نے کہا کہ 'پاکستان کے شعبہ توانائی میں ایک ممتاز ادارے کے طور پر ہمارا ویژن، معیاری تعلیم کی فراہمی کے ذریعے، قوم کی سماجی و اقتصادی ترقی میں حصہ لینا ہے۔ لائبریری کے لیے شمسی توانائی کی فراہمی یونیورسٹی کو نیٹ –زیرو کی حیثیت سے اپنا ہدف حاصل کرنے میں مدد دے گی جبکہ ڈے کیئر سینٹر خواتین کی شمولیت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا'۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلرنے کہا کہ 'ہم اپنے عظیم ادارے کے صد سالہ جشن کے موقع پراپنے عزم کو ایک مرتبہ پھر دوہراتے ہیں کہ ہم اپنی تعلیم کے معیار کو مزید بلند کریں گے اور اسے تحقیقی سہولتوں اور دیگر معیاری خدمات سے بھرپور بنائیں گے۔ ہم اس فراخدلانہ جذبے کے لیے، جس میں پاکستان کا روشن مستقبل پایا جاتا ہے، اینگرو انرجی لمٹیڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024