• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کیوی کپتان ولیمسن انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے باہر

شائع March 10, 2021
ولیم سن متوقع طور پر آئی پی ایل میں شریک ہوں گے— فائل/فوٹو: اے ایف پی
ولیم سن متوقع طور پر آئی پی ایل میں شریک ہوں گے— فائل/فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن کہنی کی انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق کین ولیم سن کی بائیں کہنی میں تکلیف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوسرے مرحلے میں شروع ہوئی تھی اور اب انہیں آرام کی ضرورت پڑی ہے۔

ولیم سن نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کی قیادت کی تھی اور صرف ایک میچ میں 53 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ دیگر میچوں میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ انجری مسائل کا شکار، اہم کھلاڑی سیریز سے باہر

رپورٹ کے مطابق ولیم سن کے حوالے سے پہلے ہی خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ آئی پی ایل میں شرکت کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شریک نہیں ہوں گے، لیکن کیوی ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ ان کی دستیابی کے لیے تاحال پرامید ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کین ولیم سن کی پہلی ترجیح اپنی قومی ٹیم ہوتی ہے اس لیے آئی پی ایل میں واپس آنے کا فیصلہ اتنا آسان نہیں ہوگا۔

ولیم سن کی حالیہ کارکردگی کو دیکھا جائے تو وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا پارہے ہیں اور انہیں واقعی میں آرام کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نے رواں برس بلے بازی کی ہے، درحقیقت اس کی وجہ سے انجری سنگین ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں رواں برس انگلینڈ کا دورہ، آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ فائنل سمیت بہت زیادہ کرکٹ کھیلنی ہے اور ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ کین ولیم سن فٹ ہوں اور کارکردگی دکھائیں۔

گیری اسٹیڈ کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ہم ان کی کلاس اور قیادت کی کمی محسوس کریں گے لیکن ان کی عدم موجودگی میں ایک روزہ سیریز کے لیے اسکواڈ کے اعلان کے وقت کسی اور کو موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کیلئے تیار

رپورٹ کے مطابق ولیم سن کو بیٹنگ میں دوبارہ واپسی کے لیے 10 سے 12 دن آرام کی ضرورت ہے جو متوقع طور پر 9 اپریل کو آئی پی ایل کے آغاز تک مکمل ہوں گے۔

کوچ کا کہنا تھا کہ کین ولیم سن کو مکمل صحت یاب ہونے کے لیے ممکنہ طور پر تین ہفتے درکار ہوں گے اور جب تک آئی پی ایل شروع ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان سے اور آئی پی ایل کی ٹیم سن رائزر حیدر آباد سے بات کر رہے ہیں اور یقینی بنا رہے ہیں کہ جب وہ 100 فیصد ٹھیک ہوں تو پھر دوبارہ کھیل شروع کریں۔

کین ولیم سن کی عدم موجودگی میں توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ ڈیون کون وے کو ایک روزہ کرکٹ میں ڈیبیو کا موقع ملے گا جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے 9 میچوں میں 52.28 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔

ٹام لیتھام کیوی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے جبکہ نیوزی لینڈ نے2019 کے ورلڈ کپ کے بعد صرف 4 میچ ان کے بغیر کھیلے ہیں۔

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک روزہ کرکٹ کا آغاز 20 مارچ کو ہوگا اور اس کے لیے ٹیم کا اعلان دو روز بعد کیا جائے گا۔

ایک روزہ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 مارچ کو شروع ہوگی، دوسرا میچ 30 مارچ اور سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی یکم اپریل کو ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024