• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیا دانش تیمور، منال خان کے ساتھ اداکاری کریں گے؟

شائع March 9, 2021
دانش تیمور کی پوسٹ کے بعد سے مداح تجسس کا شکار تھے کہ ان کے ساتھ مرکزی کردار میں کون سی اداکارہ نظر آئیں گی— فائل فوٹوز: انسٹاگرام
دانش تیمور کی پوسٹ کے بعد سے مداح تجسس کا شکار تھے کہ ان کے ساتھ مرکزی کردار میں کون سی اداکارہ نظر آئیں گی— فائل فوٹوز: انسٹاگرام

اداکار دانش تیمور نے جب تین دن قبل پروڈکشن ہاؤس بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا تو قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ ان کے ساتھ مرکزی کردار کون سی اداکارہ ادا کرے گی۔

دانش تیمور نے تصدیق کی تھی کہ ان کا آنے والا ڈراما اداکار فہد مصطفیٰ پروڈیوس کررہے ہیں جو نجی ٹی وی چینل اے آر وائے پر نشر ہوگا۔

اداکار کے آنے والے ڈرامے کا نام ممکنہ طور پر 'عاشقی' ہے۔

مزید پڑھیں: ’آتش عشق‘ کے ساتھ دانش تیمور کی ٹی وی پر واپسی

دانش تیمور نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'آپ نے میرے دیوانگی دیکھی ہے لیکن اس مرتبہ میری عاشقی دیکھنے کے لیے تیار رہیں'۔

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ میرے کردار شاہ زیب کی جھلک دیکھیں۔

دانش تیمور کی پوسٹ کے بعد سے مداح تجسس کا شکار تھے کہ ان کے ساتھ مرکزی کردار میں کون سی اداکارہ نظر آئیں گی۔

اب معلوم ہوتا ہے کہ نئے ڈرامے میں دانش تیمور کے ساتھ اداکارہ منال خان دکھائی دیں گی۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں دانش تیمور کو بگ بینگ فیملی میں خوش آمدید کہا تھا۔

فہد مصطفیٰ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ منال خان، ہدایت کار رضا عابس اور علی جعفری بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’جلن‘ میں بہنوئی سے محبت کا کردار نبھانے پر عورتیں لڑ پڑتی ہیں، منال خان

جس کے بعد سے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے لیے اپنے ڈرامے میں دانش تیمور، اداکارہ منال خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔

بگ بینگ انٹرٹینمنٹ ایک پروڈکشن ہاؤس اور اپنے بینر تلے 'جلن'، 'ڈنک' اور 'نند' جیسے ڈرامے پروڈیوس کرچکا ہے۔

دوسری جانب منال خان نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں اسکرپٹ کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

تاہم اب تک ڈرامے کے نام اور اس کے نشر ہونے کی تاریخ سے متعلق کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ دانش تیمور 'میرا رب وارث' سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کرچکے ہیں اور انہوں نے 'مہرالنسا وی لو یو' فلم میں اداکاری کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024