• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سیاسی بےیقینی: اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی

شائع March 9, 2021
منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا — فائل ففوٹو / اے ایف پی
منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا — فائل ففوٹو / اے ایف پی

ملک میں سیاسی افراتفری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسلسل دوسرے روز مندی کا رجحان رہا۔

منفی رجحان کے باعث 'کے ایس ای 100 انڈیکس' میں 828 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور وہ 44 ہزار 223 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا اور یہ سلسلہ آخر تک جاری رہا۔

حصص مارکیٹ میں مجموعی طور پر 49 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 23 ارب روپے سے زائد رہی۔

مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 55 کی قدر میں اضافہ، 301 کی قدر میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 16 سال بعد ریکارڈ ایک ارب حصص کا کاروبار

سب سے زیادہ غنی گلوبل ہولڈنگز لمیٹڈ کے 4 کروڑ 12 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اس کے بعد یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے 3 کروڑ 33 لاکھ، ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 2 کروڑ 55 لاکھ، ورلڈکال ٹیلی کام لمیٹڈ کے ایک کروڑ 94 لاکھ جبکہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے ایک کروڑ 88 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے بعد سے حصص مارکیٹ دباؤ کا شکار نظر آرہی ہے اور سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 786 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024