• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ڈی ایم کا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کرنے کا فیصلہ

شائع March 9, 2021
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کے لیے مولانا عبد الغفور حیدری کے نام کی منظوری دی — فائل فوٹو / پی پی آئی
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کے لیے مولانا عبد الغفور حیدری کے نام کی منظوری دی — فائل فوٹو / پی پی آئی

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ (ن) سے ہوگا۔

پی ڈی ایم کے سیکریٹری اطلاعات میاں افتخار حسین سے جاری بیان کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا۔

کمیٹی کو سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور اپوزیشن لیڈر کے عہدوں پر نامزدگیوں کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے جے یو آئی (ف) کے امیدوار کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہوگا۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار نامزد کردیا ہے۔

ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کے لیے مولانا عبد الغفور حیدری کے نام کی منظوری دی، وہ پی ڈی ایم کے امیدوار اور یوسف رضا گیلانی کے پینل سے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عبدالغفور حیدری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی 'حکومتی پیشکش مسترد' کردی

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی صفوں میں انتشار پیدا کرنے والے ناکام ہوں گے، پی ڈی ایم کے امیدوار کامیاب ہوں گے جبکہ حکومت کو این آر او نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے بھی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کو سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش کی تاہم انہوں نے اس 'پیشکش کو مسترد' کردیا۔

اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ 'ہم نے عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی پیشکش کی ہے، اس میں سب کا فائدہ ہے'۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے پی ڈی ایم کی جانب سے انہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ 'مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ طور پرآگاہ نہیں کیا گیا'۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم نے سینیٹ چیئرمین کیلئے یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار نامزد کردیا

بعد ازاں مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومتی پیشکش کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے پاس تمام جماعتوں کے اراکین بیٹھے تھے، ملاقات کے دوران کوئی گفتگو نہیں ہوئی لیکن اس کے بعد پرویز خٹک نے گفتگو میڈیا کے سامنے کی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی وزیر کی میڈیا کے سامنے اس طرح کی گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، جس حکومت کو اپوزیشن تسلیم نہیں کرتی اس حکومت کی پیشکش کی کوئی حیثیت نہیں ہے، جبکہ پی ڈی ایم نے جو فیصلہ کیا ہے ہم اس کے پابند ہیں۔

خیال رہے کہ سینیٹ کے انتخابات کے بعد ایوان بالا کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رسہ کشی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کو ایک بار پھر چیئرمین کے لیے نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) نے یوسف رضا گیلانی کو نامزد کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024