• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

رنبیر کپور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

شائع March 9, 2021
نیتو کپور نے رنبیر کپور کے وبا سے متاثر ہونے کی تصدیق سوشل میڈیا کے ذریعے کی —فائل فوٹو: انسٹاگرام
نیتو کپور نے رنبیر کپور کے وبا سے متاثر ہونے کی تصدیق سوشل میڈیا کے ذریعے کی —فائل فوٹو: انسٹاگرام

عالمی وبا کورونا وائرس سے لوگوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اب بولی وڈ اداکار رنبیر کپور بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

ان کی والدہ نیتو کپور، جو گزشتہ برس کورونا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں، انہوں نے رنبیر کپور کے وبا سے متاثر ہونے کی تصدیق سوشل میڈیا کے ذریعے کی۔

نیتو کپور نے اپنی پوسٹ میں تحریر کیا کہ 'آپ کی تشویش اور نیک تمناؤں کا شکریہ '۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'رنبیر کپور کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، وہ دوا پر ہیں اور صحتیاب ہورہے ہیں'۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ اداکارہ کریتی سنن بھی کورونا کا شکار

نیتو کپور کا کہنا تھا کہ 'رنبیر کپور گھر پر قرنطینہ میں ہیں اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کررہے ہیں'۔

گزشتہ روز پنک ولا کی رپورٹ میں یہ کہا گیا تھا کہ اداکار رنبیر کپور کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں اداکار کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ذرائع کے مطابق رنبیر کپور اس وقت قرنطینہ میں ہیں۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

علاوہ ازیں رندھیر کپور نے پنک ولا سے بات چیت میں کہا تھا کہ 'میرا خیال ہے کہ رنبیر کپور ٹھیک نہیں ہیں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ انہیں کیا ہوا ہے'۔

خیال رہے کہ رنبیر کپور اس سال متعدد فلموں میں نظر آئیں گے جن میں کرن ملہوترا کی ایکشن ڈراما فلم 'شمشیرا' اور آیان مکھرجی کی ایکشن فینٹیسی فلم 'برہماسترا' شامل ہیں۔

رنبیر کپور سے قبل بھی متعدد بولی وڈ شخصیات کورونا میں مبتلا ہوئی تھیں تاہم وہ ایک سے ڈیڑھ مہینے کے درمیان صحت یاب ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: شوٹنگ کے دوران ورن دھون و نیتو کپور سمیت تین افراد کورونا کا شکار

ماضی میں کورونا میں مبتلا ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں میگا اسٹار امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے، پوتی ارادھیا بچن، اداکارہ ملائیکا اروڑا، ارجن کپور، اداکارہ سارا خان سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔

یہ تمام شخصیات کورونا سے ایک سے ڈیڑھ مہینے کے درمیان صحت یاب ہوگئی تھیں جبکہ سنی دیول، ورون دھون، نیتو کپور اور اب کریتی سنن کورونا کا شکار ہوئے۔

بھارت کورونا سے متاثر دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، جہاں متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ سے زائد ہے جبکہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024