• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

شائع March 9, 2021
زلمے خلیل زاد اور جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی — فوٹو: ڈان نیوز
زلمے خلیل زاد اور جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی — فوٹو: ڈان نیوز

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مفاہمت زلمے خلیل زاد کی ملاقات میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور کمانڈر ریزولیٹ سپورٹ مشن افغانستان جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور جاری افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زلمے خلیل زاد اور جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے متعلق فیصلے کیلئے تمام آپشنز زیر غور ہیں، امریکا

دوسری جانب امریکی سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں منصفانہ اور پائیدار کے حصول کے عمل میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی نمائندے نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امن عمل، بالخصوص افغانوں کے درمیان سیاسی تصفیے کے حصول اور جامع سیز فائر کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے اتحادیوں، پارٹنرز اور خطے کے ممالک سے اس حوالے سے قریبی مشاورت جاری رکھے گا کہ کیسے ہم مشترکہ طور پر امن عمل کی حمایت کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور ریزولوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر کی ملاقات

یاد رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان امن عمل کا آغاز گزشتہ برس ستمبر میں ہوا تھا لیکن امریکا میں جو بائیڈن کے صدر منتخب ہونے کے بعد معاملات کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے اس عمل کو روک دیا گیا تھا، اس میں امریکی فوجیوں کا انخلا بھی شامل تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024