• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عالمی عدالت کا کانگو کے متاثرین کو ریکارڈ 3 کروڑ ڈالر ادا کرنے کا حکم

شائع March 8, 2021
کانگو کی ملیشیا کے سربراہ کو متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا — فوٹو: فائل فوٹو / رائٹرز
کانگو کی ملیشیا کے سربراہ کو متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا — فوٹو: فائل فوٹو / رائٹرز

انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے ججوں نے فیصلہ دیا ہے کہ کانگو کی ملیشیا کے سربراہ بوسکو نٹیگنڈا سزا یافتہ ہیں اور انہیں لڑائی میں استعمال ہونے والے بچوں اور دیگر متاثرین کو 3 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

خبر ایجنسی 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت کی جانب سے عائد کیا جانے والا یہ سب سے زیادہ جرمانہ ہے۔

مزید پڑھیں: 'ہوٹل روانڈا' کے ہیرو پر فرد جرم عائد، الزام ثابت ہونے کی صورت میں عمر قید کا خدشہ

جج نے کہا کہ نٹیگنڈا کے پاس معاوضہ ادا کرنے کے ذرائع نہیں ہیں اور عدالت نے اپنے ٹرسٹ فنڈ کو مدد فراہم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ جنگی جرائم سے متاثرہ افراد کو ووکیشنل اور دیگر پروگراموں سے مدد کی جائے۔

یاد رہے کہ کانگو کی ملیشیا کے سربراہ کو 2019 میں قتل، ریپ اور دیگر جرائم کے ارتکاب پر 30 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ان پر الزام تھا کہ جب وہ عوامی جمہوریہ کانگو میں 2002 سے 2003 تک یونین آف کانگولیز پیٹریاٹس (یو پی سی) ملیشیا کے عسکری سربراہ تھے تو اس دوران انہوں نے جنگی جرائم کیے۔

کانگو میں اس جنگ کے دوران سیکڑوں شہریوں کو قتل کیا گیا تھا اور ہزاروں افراد ہجرت پر مجبور ہوگئے تھے۔

جج چانگ ہو چونگ کا کہنا تھا کہ 'عدالت نے نٹیگنڈا کے خلاف معاوضے کا فیصلہ متفقہ طور پر جاری کیا ہے اور متاثرین کو 3 کروڑ امریکی ڈالر ادا کرنے کی ذمہ داری کا جائزہ لیا جائے گا'۔

انہوں نے کہا کہ نٹیگنڈا یہ رقم ادا نہیں کر سکتا، اس لیے 'چیمبر متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کے لیے ٹرسٹ فنڈ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ فنڈ ریزنگ کے لیے تمام ضروری کوششیں بھی کی جائیں'۔

عالمی عدالت کے فنڈز کے حوالے رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2020 میں رضاکارانہ فنڈ کی رقم تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ یورو تھی اور اس میں اکثر دیگر کیسز کے لیے دی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2018 کی وہ اہم خبریں جو زیادہ اہمیت اختیار نہ کرسکیں

معاوضے کے اہل وہ متاثرین ہوں گے جو نٹیگنڈے کی سربراہی میں حملوں میں ان کی کمانڈ میں چائلڈ سولجرز اور ریپ متاثرین تھے اور ریپ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کو بھی فنڈز دیے جائیں گے۔

جج نے کہا کہ متاثرین کو معاوضہ کسی کی جانب سے انفرادی طور پر نہیں دیا جائے بلکہ اداروں اور متاثرین کی مدد کے لیے قائم فنڈز کے ذریعے دیا جائے گا۔

دوسری جانب کانگو ملیشیا کے سربراہ اس کے خلاف آنے والے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024