• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جیف بیزوز سے طلاق کے بعد ارب پتی بننے والی خاتون کی دوسری شادی

شائع March 8, 2021
ڈان جیوٹ اور میکنزی اسکاٹ — فوٹو بشکریہ گیونگ پلیج
ڈان جیوٹ اور میکنزی اسکاٹ — فوٹو بشکریہ گیونگ پلیج

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوز کی سابق اہلیہ میکنزی اسکاٹ ایک سائنس پڑھانے والے استاد سے شادی کرلی۔

ایمیزون کے بانی سے 2019 میں علیحدگی اختیار کرنے والی میکنزی اسکاٹ کو طلاق پر کم سے کم ساڑھے 35 ارب ڈالر کی رقم ملی تھی اور وہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون بن گئی تھیں۔

اب لگ بھگ 2 سال بعد انہوں نے زندگی کے نئے عہد کا آغاز امریکا کے شہر سیئٹل سے تعلق رکھنے والے استاد ڈان جیوٹ کے ساتھ شادی کرنے کے اعلان کے ساتھ کیا۔

ڈان جیوٹ نے میکنزی اسکاٹ کو اپنے اثاثوں کی اکثریت فلاحی کاموں کے لیے مختص کرنے کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کی تھی۔

گیونگ پلیج نامی ویب سائٹ پر ڈان جیوٹ نے میکنزی اسکاٹ سے شادی کے بارے میں بتایا۔

یہ ویب سائٹ بل گیٹس، ملینڈا گیٹس اورر وارن بگٹ نے ارب پتی افراد کو فلاحی کاموں کی حوصلہ افزائی کے لیے تیار کی تھی۔

6 مارچ کو ڈان جیوٹ نے اس ویب سائٹ پر میکنزی اسکاٹ کے پیج کے نیچے تحریر کیا کہ 'میں دنیا کے سخی اور نیک دل افراد میں سے ایک کے ساتھ شادی کررہا ہوں اور ان کے بہت زیادہ دولت سے دوسروں کی خدمت کے عزم کا حصہ بن رہا ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی کا بڑا حصہ انہوں نے استاد کے طور پر گزارا اور کبھی بھی فلاحی کاموں کے لیے دولت کو جمع کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔

50 سالہ میکنزی اسکاٹ دنیا کی 22 ویں امیر ترین فرد ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت اب 53.5 ارب ڈالرز ہے۔

جیف بیزوز سے طلاق کے بعد انہوں نے اپنی نصف دولت فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

رائٹرز فائل فوٹو
رائٹرز فائل فوٹو

2020 میں انہوں نے لگ بھگ 6 ارب ڈالرز فلاحی کاموں کے لیے خرچ کیے تھے جو ممکنہ طور پر کسی فرد کی جانب سے ایک سال میں خرچ کی جانے والی ریکارڈ رقم ہے۔

گزشتہ سال ایک مضمون میں میکنزی اسکاٹ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ تعین کریں کہ وہ کس طرح اپنی دوست زیادہ تیزرفتاری سے عطیہ کرسکتی ہیں۔

اب دوسری شادی کے اعلان کے بعد میکنزی اسکاٹ کے ایک ترجمان کے ذریعے اپنے بیان میں کہا کہ 'ڈان ایک بہت اچھا شخص ہے اور میں ہم دونوں کی اچھی زندگی کے لیے بہت خوش ہوں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024