• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سوئٹزرلینڈ: ریفرنڈم میں ’نقاب‘ پر پابندی کی حمایت

شائع March 8, 2021
---فوٹو: اے ایف پی
---فوٹو: اے ایف پی

جینیوا: سوئٹزرلینڈ میں عوامی مقامات پر چہرے کو مکمل ڈھانپنے پر پابندی سے متعلق تجویز کی حمایت کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریفرنڈم میں سرکاری نتائج کے مطابق 51.21 فیصد رائے دہندگان اس تجویز کی حمایت کی۔

مزید پڑھیں: نقاب پر پابندی عائد کرنے سے متعلق ریفرنڈم پر سوئٹزرلینڈ میں تنقید

علاوہ ازیں رائے دہندگان میں سوئٹزرلینڈ کے فیڈرل کینٹوں کی اکثریت تھی۔

سوئس میں عوامی مقامات پر پورے چہرے کو ڈھانپنے پر پابندی کی حمایت میں 14 لاکھ 26 ہزار 992 رائے دی جبکہ پابندی کے خلاف 13 لاکھ 59 ہزار 621 رائے سامنے آئی جو فیصد کے اعتبار سے 50.8 ہے۔

دیگر یورپی ممالک بشمول مسلم اکثریتی ریاستوں میں برقعہ کے خلاف پابندیوں کے بعد سوئزرلینڈ میں بھی کئی برسوں کی بحث و مباحثے کے بعد برقعہ کے خلاف ووٹنگ سامنے آئی۔

اس کے باوجود کہ سوائس گلیوں میں شاذو نادر ہی کوئی مسلمان خاتون برقعے میں نظر آتی ہے۔

اگرچہ اس تجویز میں ’ہاں چہرے کو مکمل ڈھانپنے پر پابندی عائد ہو‘ میں برقع یا حجاب کا ذکر نہیں کیا گیا۔

اس پابندی کا مطلب یہ ہوگا کہ کوئی بھی عوامی مقامات میں اپنا چہرہ مکمل طور پر نہیں ڈھانپ نہیں سکے گا خواہ دکانوں میں ہو یا کھلے دیہی علاقوں میں۔

مزید پڑھیں: سوئٹزرلینڈ کی حکومت کا نقاب پر پابندی کے خلاف ووٹ دینے پر زور

تاہم عبادت گاہوں، یا صحت اور حفاظت کی وجوہات کی بنا پر چہرہ ڈھانپنے کی اجازت ہوگی۔

برقعہ پہننے کے خلاف ووٹنگ ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے دکانوں اور ٹرانسپورٹ میں چہرے پر ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

2019 کے فیڈرل آفس سروے میں بتایا گیا کہ سوئس آبادی کا 5.5 فیصد طبقہ مسلمان ہے۔

خیال رہے کہ یورپی ملک سوئٹزرلینڈ میں نقاب پر پابندی عائد کرنے سے متعلق ریفرنڈم کو تنقید کا سامنا رہا تھا اور اسے اسلامو فوبیا قرار دیا جارہا تھا۔

سوئٹرزلینڈ کے سب سے بڑے شہر زیورخ کے باہر ایک گاؤں میں نصب بِل بورڈ پر 'انتہا پسندی کو روکیں' لکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈز میں نقاب سمیت کسی بھی چیز سے چہرہ ڈھانپنے پر پابندی

سوئٹزرلینڈ کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت سوئس پیپلز پارٹی (ایس وی پی) کی مہم کا حصہ ہے جو چاہتے ہیں کہ ملک میں عوامی مقامات پر نقاب کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔

ایس وی پی سے تعلق رکھنے والے رکنِ پارلیمنٹ اور ریفرنڈم کمیٹی کے چیئرمین والٹر ووبمین نے کہا کہ 'سوئٹزرلینڈ میں، ہماری روایت ہے کہ آپ اپنا چہرہ دکھائیں، یہ بنیادی آزادی کی علامت ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024