• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عالمی یوم خواتین پر گوگل کا ڈوڈل

شائع March 8, 2021
دنیا بھر میں ہر سال 8 مارچ کو یوم خواتین منایا جاتا ہے—اسکرین شاٹ/ گوگل ڈوڈل
دنیا بھر میں ہر سال 8 مارچ کو یوم خواتین منایا جاتا ہے—اسکرین شاٹ/ گوگل ڈوڈل

دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل ہر عالمی دن اور خصوصی مواقع پر ڈوڈل جاری کرتا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی گوگل نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر ڈوڈل جاری کیا ہے۔

اس سال جاری کیے گئے اینیمیٹڈ ڈوڈل ویڈیو میں خواتین کی ایک صدی سے زائد عرصے کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

اس بار پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ایک ہی ڈوڈل جاری کیا گیا ہے اور ویڈیو میں کوئی مواد دیے بغیر خواتین کی طاقتور اینیمیٹڈ تصاویر کو دکھایا گیا ہے۔

عالمی یوم خواتین ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں بیک وقت منایا جاتا ہے اور اس دن کو منانے کے لیے مارچ کے آغاز سے ہی تقریبات کا آغاز ہوجاتا ہے۔

ڈوڈل کے ذریعے خواتین کی ایک صدی کی جدوجہد دکھائی گئی ہے—اسکرین شاٹ/ گوگل ڈوڈل
ڈوڈل کے ذریعے خواتین کی ایک صدی کی جدوجہد دکھائی گئی ہے—اسکرین شاٹ/ گوگل ڈوڈل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اور انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

امریکا سے لے کر یورپ، ایشیا سے لے کر افریقہ تک عالمی یوم خواتین کے دن پر کئی ممالک میں خواتین سڑکوں پر نکل کر نہ صرف ریلیاں نکالتی ہیں بلکہ رقص کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم نسواں: دنیا بھر میں مساوات کیلئے ریلیاں

جنگ زدہ ممالک سمیت شورش زدہ اور غربت کے مارے ممالک میں بھی خواتین عالمی دن کے موقع پر ریلیاں اور تقاریب منعقد کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

عالمی یوم خواتین کا آغاز سوا ایک صدی قبل 1909 سے ہوا تھا، اس دن کو منانے کا آغاز 1908 سے قبل امریکی فیکٹریوں میں کام کرنے والی مزدور خواتین کی جانب سے اپنی تنخواہ مرد حضرات کے برابر کرنے کے لیے کیے گئے احتجاجوں کے بعد ہوا۔

خواتین کے احتجاج کے بعد ہی وویمن نیشنل کمیشن بنایا گیا، جس کے ذریعے خواتین کے حقوق کی تحریک چلائی گئی اور پہلی بار فروری 1909 میں عالمی یوم خواتین منایا گیا لیکن بعد ازاں اس دن کو 8 مارچ کو منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اقوام متحدہ (یو این) نے بھی 1977 میں ہر سال 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منانے کی منظوری دی اور تب سے اس دن کو دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر منایا جانے لگا ہے۔

عالمی یوم خواتین کے موقع پر شام جیسے جنگ زدہ ملک میں بھی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
عالمی یوم خواتین کے موقع پر شام جیسے جنگ زدہ ملک میں بھی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024