• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کورین گانے 'گینگنم اسٹائل' نے نیا ریکارڈ بنالیا

شائع March 7, 2021
یہ اب یوٹیوب پر کورین زبان کا پہلا گانا بن گیا ہے جسے 4 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے—فوٹو: اسکرین شاٹ
یہ اب یوٹیوب پر کورین زبان کا پہلا گانا بن گیا ہے جسے 4 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے—فوٹو: اسکرین شاٹ

جنوبی کورین اسٹار سائی کے معروف گانے 'گینگنم اسٹائل' جو ریلیز کے بعد انٹرنیٹ کی دنیا پر چھایا رہا، نے ایک اور نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گینگنم اسٹائل نے اپنی مقبولیت کا ایک اور نیا ریکارڈ بنالیا ہے اور اسے یوٹیوب پر اب تک 4 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

یہ گانا جنوبی کورین گلوکار سائی نے ریلیز کیا تھا جو اتنا مقبول ہوا تھا ہر کوئی اس کے اسٹیپس فالو کرتا رہا۔

مزید پڑھیں: گینگنم اسٹائل کی دو سال بعد بھی دھوم

7 مارچ کو کورین اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب سائی کی آئیکونک میوزک ویڈیو کے یوٹیوب ویوز 4 ارب سے زائد ہوگئے تھے۔

—فائل فوٹو:اے ایف پی
—فائل فوٹو:اے ایف پی

خیال رہے کہ 'گینگم اسٹائل' اب یوٹیوب پر کورین زبان کا پہلا گانا بن گیا ہے جسے 4 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورین ریپر سائی کا نیا گانا بھی سپر ہٹ

تاہم یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا اعزاز پنک فونگ کے چلڈرن سانگ 'بے بی شارک ڈانس' کے پاس ہے۔

'بے بی شارک ڈانس' کی ویڈیو کو اب تک یوٹیوب پر 8 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

گینگنم اسٹائل کو 15 جولائی، 2012 کو ریلیز کیا گیا تھا، یہ 2012 کا مقبول ترین گانا رہا ہے جس کی متعدد نقول بھی تیار کی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024