• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کینیڈین ولاگر روزی گیبریل نے پاکستانی لڑکے سے شادی کرلی

شائع March 7, 2021
روزی گیبریل 2018 میں پاکستان آئیں تھیں —فوٹو: انسٹاگرام
روزی گیبریل 2018 میں پاکستان آئیں تھیں —فوٹو: انسٹاگرام

تین برس قبل موٹر سائیکل پر پاکستان میں داخل ہونے والی کینیڈین ولاگر روزی گیبریل جنہوں نے گزشتہ برس اسلام قبول کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

اور اب روزی گیبریل نے پاکستانی بائیکر اور بلاگر عدیل عامر سے شادی کرکے ایک مرتبہ پھر سب کو حیران کردیا ہے۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر کی گئی ایک طویل پوسٹ میں روزی گیبریل نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں اپنی محبت کو بھی پالیا ہے۔

مزید پڑھیں: کینیڈین ولاگر نے اسلام قبول کرنے سے متعلق سوالوں کے جوابات دیدیے

کینیڈین ولاگر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے پاکستانی بلاگر اور ٹریولر عدیل عامر سے شادی کرلی ہے۔

اپنے شوہر عدیل عامر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے روزی گیبریل نے اپنی جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ 'میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان آؤں گی اور مجھے محبت ہوجائے گی'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں نے سوچا تھا کہ مجھے نہ صرف اس ملک سے اور اس کے لوگوں سے بلکہ کسی خاص شخص سے بھی محبت ہوجائے گی'۔

کینیڈین ولاگر نے لکھا کہ 'ساری زندگی میں نے ایسے شخص کی تلاش کی جو میرا ساتھی ہو، میرا بہترین دوست ہو'۔

انہوں نے کہا کہ 'پاکستان آنے سے پہلے، میں نے کسی کو ڈھونڈنے کی ضرورت کو ختم کردیا تھا، میں خدا سے عہد کیا تھا کہ اگر مجھے اپنی ساری زندگی خدا کے لیے، کسی کے 'مجھے مکمل' کرنے کے لیے، کسی اور کے ہونے کی ضرورت کے بغیر خود سے محبت کرنا چاہتی ہوں، تو ایسا کرنا چاہیے'۔

کینیڈین ولاگر نے لکھا کہ 'کہیں نہ کہیں مجھے معلوم تھا کہ میں خود کے لیے کافی ہوں اور مجھے کسی کی ضرورت نہیں ہے، سرنڈر کرنا بہت مزاحیہ ہے، وہ لمحہ جب آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کو 10 گنا زیادہ سے نوازا جاتا ہے'۔

انہوں نے لکھا کہ 'ایسا ہی ہوا، نہ صرف مجھے ساتھی ملا بلکہ مجھے اپنا بہترین دوست بھی ملا'۔

روزی گیبریل نے لکھا کہ 'وہ جو مجھ سے غیر مشروط محبت کرتا ہے اور میرے سفر میں ساتھ دیتا ہے'۔

کینڈین ولاگر نے لکھا کہ 'وہ شخص جو میری زندگی کو روشن کرتا ہے اور ہر دن اپنی محبت سے مجھے متاثر کرتا ہے، کوئی ہے جو مجھے بہترین انداز میں سراہتا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل پر پاکستان دیکھنے والی کینیڈین ولاگر نے اسلام قبول کرلیا

انہوں نے مزید لکھا کہ 'ہماری محبت ستاروں میں لکھی تھی، ایک ایسی جگہ جس کا مجھے گمان بھی نہیں تھا وہاں مجھے غیر معمولی اور گہری محبت ملی'۔

روزی گیبریل نے لکھا کہ 'مجھے اپنا بہترین دوست، ساتھی, محرک، انسپریشن، میرا دل، روح، میری محبت اور میرا شوہر عدیل عامر مل گیا'۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس روزی گیبریل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے 10 سال تک اسلامی ممالک میں رہنے اور پاکستان میں خلوص و محبت سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس بات کا بھی اظہار کیا تھا کہ بدقسمتی سے اسلام دنیا کا وہ مذہب ہے جس کی عالمی سطح پر بہت زیادہ غلط تشریح کی گئی۔

روزی گیبریل 2018 میں پاکستان آئیں تھی اور اس وقت ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام خدشات اور لوگوں کے روکنے کے باوجود پاکستان آئی ہیں اور وہ یہاں کے 40 مقامات کی سیر کرکے دنیا کو پاکستان کی خوبصورتی دکھائیں گی۔

کینیڈین ولاگر اور سیاح خاتون نے بعد ازاں لاہور، قصور، ملتان اور گوادر سمیت شمالی علاقہ جات کا بھی سفر کیا تھا اور انہوں نے وہاں جاکر ویڈیوز بھی بنائی تھیں۔

روزی گیبریل تقریباً 14 ماہ پاکستان میں رہیں اور بعدازاں انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اسلام قبول کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Sami Mar 08, 2021 10:03am
Congratulations Rosie..stay blessed!

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024