• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

سانس کی بو سے فوری نجات دلانے میں مددگار غذائیں

شائع March 6, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ یقین کریں گے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو سانس میں بو کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔

ویسے تو بظاہر یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں مگر یہ شخصیت کو بدنما ضرور بنا دیتا ہے کیونکہ اکثر افراد اس کے باعث شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔

کلیاں کرنے سے اس پر عارضی طور پر قابو پانا ممکن ہے مگر ہر جگہ تو آپ یہ کام نہیں کرسکتے ، مگر ایک سیب یا چیونگم ضرور آپ کے پاس ہر وقت رہ سکتے ہیں۔

تو اگر آپ کو بھی سانس میں بو کا مسئلہ ہے تو درج ذیل غذائی اشیا اس مسئلے کو ہمیشہ دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

پانی

اگر منہ کی نمی برقرار رہے گی تو درحقیقت منہ میں خوراک کے ذرات اور مردہ خلیات کا اجتماع بھی نہیں ہوگا، یہ منہ میں بیکٹریا کی نشوونما بھی روکے گا، پانی پینے کے دیگر فوائد بھی ہیں، اس لیے بھی مناسب مقدار میں اسے پینا ضروری ہے۔

دہی

دہی میں موجود بیکٹریا نظام ہاضمہ کی مدد کرتا ہے خصوصاً دودھ سے بنی مصنوعات کو ہضم کرنے میں، جس سے نظام ہاضمہ صحت مند رہتا ہے اور سانس میں بو کے مسئلے کا امکان کم ہوتا ہے۔ نظام ہاضمہ سے ہٹ کر منہ میں جمع ہوجانے والے مرکبات بھی سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں مگر دہی میں موجود بیٹکریا اور پروبائیوٹیکس ان مرکبات کو کنٹرول کرتے ہیں، بس یہ خیال رکھیں کہ دہی میں چینی موجود نہ ہو۔

دودھ

دہی کے ساتھ دودھ بھی سانس کی بو سے لڑنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے، اس کے لیے دودھ میں موجود چکنائی اور پانی کا شکرگزار ہونا چاہیے جو سانس کو مہکانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بالخصوص جب منہ میں پیاز یا لہسن کی بو بس جائے۔

سبزچائے

سبز چائے پینے کی عادت صحت کو متعدد فوائد پہنچاتی ہے جیسے دماغی افعال میں بہتری اور کینسر کی مختلف اقسام کا خطرہ کم ہونا، مگر یہ جسم سے زہریلے مواد کا اخراج کرکے جسمانی بو اور سانس میں بو کا خطرہ کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ سبز چائے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس ان بیکٹریا سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں جو سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔

چیونگم

اگر تو سانس میں بو سے پریشان ہیں تو اس سے نجات کے لیے چیونگم سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔

وٹامن سی سے بھرپور پھل اور سبزیاں

وٹامن سی سے بھرپور غذائیں جیسے مالٹے، سرخ شملہ مرچ اور دیگر بھی سانس کی بو سے نجات کے لیے بہترین ہیں، مالٹے، لیموں، شملہ مرچ یا بروکلی وغیرہ سے جسم کو مناسب مقدار میں وٹامن سی ملتا ہے جو منہ میں بو کا باعث بننے والے بیکٹریا کی مقدار کم کرتا ہے۔

ایک سیب کھالیں

ایک سیب سانس کی بو کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے خاص طور پر لہسن کھانے کے بعد، ایک تحقیق میں دریافتک یا گیا کہ سیب مؤثر انداز سے لہسن سے سانس میں پیدا ہونے والی بو کا مقابلہ کرتا ہے، عام حالات میں بھی ایک سیب کھانا 30 منٹ کے اندر سانس کی بو کم کم کرسکتا ہے۔

پودینا، دھنیا، دارچینی، الائچی اور لونگ

لونگ، دارینی اور الائچی وغیرہ سانس کی بو کی روک تھام کرتے ہیں، ان کو چبانا سانس کو مہکاتا ہے، اس کے علاوہ پودینا، دھینا وغیرہ بھی اس مسئلے کی روک تھام میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

طبی امداد کے لیے کب رجوع کریں؟

اگر سانس کی بو تمام تر کوششوں کے باوجود ختم نہیں ہورہی تو یہ کسی طبی مسئلے کی نشانی بھی ہوسکتی ہے، تو ان حالات میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024