• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حمل کے دوران جسمانی وزن پر تنقید نے مجھے توڑ کر رکھ دیا تھا، کم کارڈیشین

شائع March 6, 2021
مئی 2013 کی ایک تصویر — رائٹرز فوٹو
مئی 2013 کی ایک تصویر — رائٹرز فوٹو

امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے جسمانی وزن پر شرمندہ اور توہین کرنے والے افراد کی مذمت کرتے ہوئے اس وقت کو یاد کیا جب پہلی بار حاملہ ہونے پر ان کا وزن 27 کلوگرام سے زیادہ بڑھ گیا تھا۔

انسٹاگرام پر اسٹوریز میں کم کارڈیشین نے بتایا کہ کس طرح لوگوں کی جانب سے 2013 میں حمل کے آخری ایام کے دوران ان کا موازنہ کلر وہیل مچھلی اور ان کی جسمانی ساخت کا موازنہ اس وقت حاملہ برطانوی شہزادی مڈلٹن سے کیا گیا۔

امریکی اسٹار نے کہا ‘میں روزانہ اپنے جسم میں تبدیلیوں پر روتی تھی، جس کی بنیادی وجہ لوگوں کی جانب سے کیے جانے والے موازنے کا دباؤ تھا کہ ایک صحت مند فرد کو کیسے نظر آنا چاہیے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ میڈیا کی جانب سے شامو دی وہیل سے بھی موازنہ کیا جارہا تھا’۔

یہ اس وہیل مچھلی کا نام ہے جس کو سی ورلڈ میں پرفارمنس کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا ‘مجھے ہفتہ وار بنیادوں میں کور اسٹوریز میں شرمندہ کیا جاتا تھا جس نے میرے عدم تحفظ کو اتنا تکلیف دہ بنادیا کہ میں مہینوں تک گھر سے باہر نہیں نکل سکی، اس نے مجھے توڑ کر رکھ دیا تھا’۔

سوشل میڈیا پر سرگرم کم کارڈیشین نے کہا کہ انہیں وہ ایام بریٹنی اسپیئر سے متعلق ایک حالیہ ڈاکومینٹری دیکھتے ہوئے یاد آئے، جس میں پاپ اسٹار کے عروج اور 2007 میں ذہنی صحت کے مسائل کو دکھایا گیا تھا۔

40 سالہ کم کارڈیشین نے کہا کہ اس ڈاکومینٹری نے انہیں بریٹنی اسپیئرز کا ہمدرد بنادیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کسی مضبوط ترین فرد کو شخصیت کو بھی توڑ پھوڑ سکتا ہے ‘کوئی بھی تفریح کے لیے اس طرح کے ظالمانہ رویے یا معتصبانہ سوچ کا حقدار نہیں ہوتا’۔

کم کارڈیشین کی پہلی بیٹی نارتھ کی پیدائش جون 2013 میں ہوئی تھی اور ان کا بیٹا سینٹ 2015 میں پیدا ہوا جبکہ اس کے بعد 2 بچوں کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی۔

رائٹرز فائل فوٹو
رائٹرز فائل فوٹو

حال ہی میں کم کارڈیشین نے اپنے تیسرے شوہر 43 سالہ کانیے ویسٹ سے بھی طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

دونوں کی شادی 24 مئی 2014 کو ہوئی تھی اور دونوں نے رومانوی جوڑی ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت بھی بٹوری اور دونوں کی کمائی میں بھی خوب اضافہ ہوا۔

دونوں کے رومانس، اختلافات اور انتہائی رازدارانہ اور ذاتی مسائل کی خبریں بھی عالمی میڈیا کی زینت بنتی رہیں، تاہم گزشتہ برس جولائی میں ان دونوں کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

ان دونوں کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے جولائی 2020 میں اس وقت نئی بحث چھڑی جب کانیے ویسٹ نے امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جانے کے بعد اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ انہوں نے ماضی میں کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا۔

کانیے ویسٹ نے جولائی 2020 میں ٹوئٹ میں لکھا کہ ماضی میں جب ان کی اہلیہ ان کے ساتھی ریپر و گلوکار میک مل سے ملی تھیں تب انہوں نے اہلیہ کو طلاق دینے کا سوچا تھا، تاہم بعد ازان انہوں نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

شوہر کی جانب سے مذکورہ ٹوئٹ کیے جانے کے بعد کم کارڈیشین نے بتایا تھا کہ داصل ان کے شوہر ذہنی مسائل کا شکار رہے ہیں اور اب بھی وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔

تاہم بعد ازاں ان کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے اور خبریں تھیں کہ دونوں اگست 2020 سے ہی الگ ہوگئے تھے، جس کے بعد خبریں آئیں کہ دونوں کے درمیان جلد طلاق ہوگی۔

تاہم جنوری 2021 میں خبر سامنے آئی کہ اگرچہ دونوں الگ ہوچکے ہیں، تاہم دونوں طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرنے سے قبل اپنی دولت کی منصفانہ تقسیم کے معاملات حل کر رہے ہیں۔

اور فروری 2020 میں کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ سے بھی طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024