• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

صبور علی نے اپنی 26ویں سالگرہ کیسے منائی؟

شائع March 4, 2021
اداکارہ صبور علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اپنی برتھڈے پارٹی کی تصاویر شیئر کیں— فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ صبور علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اپنی برتھڈے پارٹی کی تصاویر شیئر کیں— فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ صبور علی 26 برس کی ہوگئی ہیں اور انہوں نے اپنے قریبی دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ سالگرہ منائی۔

صبور علی اپنی سالگرہ کے موقع پر کافی خوش اور پرجوش دکھائی دیں اور ان کے دوست بھی کافی پُرجوش نظر آئے۔

اداکارہ صبور علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ رات منعقد ہونے والی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے مداحوں کی مسلسل محبت اور نیک خواہشات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

صبور علی نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ 'سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر آپ سب کا بہت شکریہ'۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

انہوں نے مزید لکھا کہ میرا دن بہت اچھا گزرا اور آپ سب کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد ملنا اس کا بہترین حصہ تھا۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

صبور علی نے مزید لکھا کہ مجھے اتنا خاص محسوس کروانے کا بہت شکریہ۔

اداکارہ نے مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سب، اپنے اہلخانہ، دوستوں اور مداحوں کے بٖغیر کچھ نہیں ہوں، مجھے آپ سب سے محبت ہے۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

صبور علی کی سالگرہ میں ان کے قریبی دوستوں اداکارہ منال اور ایمن خان، میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار اور منیب بٹ نے شرکت کی۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب میں تارا محمود، امر خان، علیزے شاہ، امیر علی اور دیگر اداکار بھی شریک ہوئے۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں صبور علی کی سالگرہ کی تقریب میں 'پاوری ہورہی ہے' سے مقبول ہونے والی ولاگر و یوٹیوبر دنانیر بھی شریک ہوئیں۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024