• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کیا حمیمہ ملک بھی نور بخاری کی طرح حجاب کرنے جارہی ہیں؟

شائع March 4, 2021
حمیمہ ملک نے زندگی بھر حجاب کرنے کی خواہش کا اظہار کیا — فائل فوٹو: انسٹاگرام
حمیمہ ملک نے زندگی بھر حجاب کرنے کی خواہش کا اظہار کیا — فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک نے حجاب میں سابق اداکارہ نور بخاری کے ساتھ حجاب میں تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی بھر حجاب کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

جس کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ شاید اداکارہ حمیمہ ملک بھی نور کی طرح حجاب کرنا شروع کردیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اسٹوری میں حمیمہ ملک نے اپنی دوست اور سابق اداکارہ نور بخاری کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

مزید پڑھیں: اداکارہ نور نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟

تصویر میں حمیمہ ملک، نور بخاری کے ساتھ موجود ہیں اور دونوں نے حجاب کر رکھا ہے۔

حمیمہ ملک نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ آپ کی زندگی میں چند لوگ ایسے ہوتے ہیں جو آپ سے کوئی توقع نہیں رکھتے ہیں لیکن آپ کا اچھا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'نور آپ بہت نورانی ہیں، میری پیاری نوری، اللہ ہمیشہ آپ پر کرم کرے'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اس کے ساتھ ہی انہوں نے تحفے میں اسکارف دینے پر نور بخاری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

حمیمہ ملک نے لکھا کہ 'اس خوبصورت تحفے کا شکریہ، مجھے یہ اسکارف پہننا بہت اچھا لگا، دعا ہے کہ اللہ آپ کو اپنے پیاروں میں شامل کرے'۔

مزید لکھتے ہوئے حمیمہ ملک نے اپنی ایک خواہش کا اظہار کیا کہ 'اللہ مجھے عمر بھر حجاب کرنے کی قوت دے'۔

یہ بھی پڑھیں : فیروز خان کا شوبز میں واپسی کا اعلان

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اسٹوری میں "praysforNoor" اور "prayforme" کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

تاہم اداکارہ حمیمہ ملک کی جانب سے فی الحال صرف حجاب کرنے کی خواہش سامنے آئی ہے انہوں نے اس حوالے سے مزید کچھ نہیں بتایا۔

خیال رہے کہ نور بخاری نے اکتوبر 2017 سے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کرتے ہوئے حجاب کرنا شروع کیا تھا اور ان کی جانب سے حجاب کرنے کو کافی سراہا بھی گیا۔

علاوہ ازیں اداکار فیروز خان نے گزشتہ برس برس مارچ میں شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا اور اب ایک سال سے بھی کم عرصے میں انہوں نے انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔

ان سے قبل اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024