• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

میجر جنرل عامر ریاض نئے ڈی جی ملٹری آپریشنز مقرر

شائع August 12, 2013

فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی: ڈان نیوز نے بتایا ہے کہ میجر جنرل عامر ریاض کو پاکستان آرمی کا نیا ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز مقرر کیا گیا ہے-

ان کے پیشرو میجر جنرل اشفاق ندیم اس عہدے پر اپریل 2011 سے تعینات تھے- جنرل اشفاق ندیم کو بعد میں آرمی کی اعلیٰ قیادت میں ردوبدل کے دوران لفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی-

میجر جنرل ریاض اس سے پہلے 111 بریگیڈ کی بھی کمان کر چکے ہیں جبکہ وہ بریگیڈیئر (ر) علی خان کے خلاف گواہان میں سے ایک تھے جنہیں کالعدم تنظیم حزب التحریر کے ساتھ روابط پر سزا سنائی گئی تھی-

بی بی سی پر شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق، ریاض کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی بریگیڈیئر علی کے خلاف گواہی دینے کے بعد ہوئی تھی- رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر علی نے جنرل ریاض کو بھی حزب التحریر میں بھرتی کرنے کی کوشش کی تھی پر وہ ناکام رہے تھے-

میجر جنرل ریاض کی بطور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور ہندوستان کے مابین کشمیر کے ڈی فیکٹو بارڈر، لائن آف کنٹرول کے حوالے سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے-

ان کی تقرری آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی متوقع ریٹائرمنٹ سے پہلے ہوئی ہے جن کی معیادِ ملازمت تین سالہ توسیع کے بعد اس سال اٹھائیس نومبر کو ختم ہورہی ہے-

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024