• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پشاور زلمی کو کراچی کنگز کے خلاف سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

شائع March 4, 2021
پشاور زلمی مقررہ وقت میں اننگز مکمل نہیں کرپائی—فوٹو: پی ایس ایل
پشاور زلمی مقررہ وقت میں اننگز مکمل نہیں کرپائی—فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 13 ویں میچ میں کراچی کنگز کے خلاف شکست کے بعد پشاور زلمی کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کر دیا گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کی تھی جبکہ اپنے اسکور کے دفاع کے دوران وہ سست روی کا شکار پائے گئے۔

پاکستان کرکٹ بوڑ (پی سی بی ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی کنگز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پشاور زلمی کے کھلاڑیوں پرمیچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پشاور زلمی نے مقررہ وقت سے ایک اوور کم کیا، اس لیے پی سی بی کے کھلاڑیوں اور معاون عملے کے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2021: بابر اعظم کی فتح گر اننگز، کنگز نے زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے آن فیلڈ امپائرز راشد ریاض اور شوزب رضا اور تھرڈ امپائر احسن رضا نے پشاور زلمی کو سلو اوور ریٹ کا مرتکب قرار دیا تھا۔

پی سی بی کے مطابق بعد ازاں پشاور زلمی کے قائم مقام کپتان شعیب ملک کی جانب سے اعتراف کرنے پر میچ ریفری افتخار احمدنے ان پر جرمانہ عائد کیا۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی کو مذکورہ میچ میں بابراعظم کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت کراچی کنگز نے 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 188 رنز بنائے تھے جبکہ ناقص فیلڈنگ کا بھی مظاہرہ کیا تھا۔

کراچی کنگز نے آخری اوور کی تیسری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا کر فتح سمیٹ لی تھی، جس میں بابراعظم کی 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی شامل تھی۔

کنگز کے محمد نبی کو پشاور زلمی نے 20 کے انفرادی اسکور پر کیچ گرا کر ایک نادر موقع فراہم کیا تھا اور انہوں نے 35 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنا کر ٹیم کی نیا پار لگا دی۔

پشاور زلمی اب تک 5 میچوں میں 3 میں فتح اور دو شکست کے ساتھ 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024