• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سائرہ یوسف کا اپنی 'جلد' پر تنقید کرنے والوں کو جواب

شائع March 3, 2021
اداکارہ سائرہ یوسف اپنی ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد سے مداحوں کی تنقید کی زد میں ہیں— فوٹو:انسٹاگرام
اداکارہ سائرہ یوسف اپنی ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد سے مداحوں کی تنقید کی زد میں ہیں— فوٹو:انسٹاگرام

پاکستان میں مداحوں کی جانب سے جہاں اداکاروں کو پسند کیا جاتا ہے وہاں یہ مطالبات بھی دکھائی دیتے ہیں کہ اداکارائیں گوری ہوں، ان کا قد لمبا، ان کی اسکن (جلد) بے داغ ہو اور وہ دُبلی پتلی ہوں۔

سوشل میڈیا پر مختلف اداکاراؤں کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی انہیں اپنے کچھ بیانات پر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گزشتہ برس نومبر میں اداکارہ سائرہ یوسف اور شہریار منور کے بولڈ فوٹو شوٹ پر ان کے مداح ان سے ناراض دکھائی دیے تھے۔

مزید پڑھیں: سائرہ یوسف اور شہریار منور کے بولڈ فوٹو شوٹ پر مداح ناراض

اور اب ایک مرتبہ پھر اداکارہ سائرہ یوسف اپنی ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد سے مداحوں کی تنقید کی زد میں ہیں جس میں موضوع بحث ان کے چہرے کی 'جلد' ہے۔

دو روز قبل سائرہ یوسف کی بہن پلوشہ یوسف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کی تصویر پوسٹ کی تھی۔

تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ سائرہ یوسف کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل پلوشہ یوسف کی ٹیم نے کیا جو ایک فیشن اسٹائلسٹ ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سائرہ یوسف کی یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر اکثر سوشل میڈیا صارفین نے خوبصورت جلد نہ ہونے پر تنقید کی اور کچھ نے کہا کہ وہ 'زیادہ عمر' کی لگ رہی ہیں۔

کچھ افراد نے سائرہ یوسف کا چہرہ قریب سے دیکھنے پر بہت زیادہ حیرت کا اظہار کیا۔

تو دیگر نے پلوشہ یوسف کی تعریف کی انہوں نے تصویر کو ایڈٹ نہیں کیا اور اداکارہ کی اصل خوبصورتی دکھائی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کچھ صارفین نے کہا کہ اس تصویر نے انہیں اپنی خامیوں کو قبول کرنے کا اعتماد دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم اور سائرہ یوسف گانے میں رومانس کرتے دکھائی دیں گے

بعدازاں اداکارہ سائرہ یوسف نے بہت سادہ انداز میں خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سائرہ یوسف نے انسٹا اسٹوری میں اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے کوئی میک اپ نہیں کیا ہوا تھا۔

اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ انہیں اپنی جِلد بہت پسند ہے، سائرہ یوسف نے ساتھ ہی اپنی تصویر میں ’نو فلٹر‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024