• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل 2021: بابر اعظم کی فتح گر اننگز، کنگز نے زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

شائع March 3, 2021
— فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
— فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
روی بوپارا نے نصف سنچری بنائی جبکہ روتھرفورڈ نے 46 رنز بنائے-فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
روی بوپارا نے نصف سنچری بنائی جبکہ روتھرفورڈ نے 46 رنز بنائے-فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرامید ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر
دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرامید ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے 13 ویں میچ میں کراچی کنگز نے محمد نبی اور بابر اعظم کی شان دار نصف سنچریوں کی بدولت پشاور زلمی کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قبل ازیں پی ایس ایل 2021 کے 13 ویں میچ میں کراچی کنگز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے ابتدائی طور پر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 188 رنز بنا کر ایک معقول ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے جارحانہ آغاز ضرور اختیار کیا لیکن وہ دیرپا ثابت نہیں ہوا اور وہ 17 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے، وکٹ کیپر بلے باز 4 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے والے عباس آفریدی نے زلمی کی پہلی وکٹ حاصل کی۔

زلمی کے دوسرے اوپنر ٹام کوہلر بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہیں سکے اور ایک مرتبہ پھر کم اسکور پر آؤٹ ہوئے، عباس آفریدی نے انہیں 33 کے اسکور پر شرجیل کے ہاتھوں کیچ کروایا جبکہ وہ 10 رنز پر کھیل رہے تھے، انہوں نے ایک بلند و بالا چھکا بھی لگایا۔

تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک بھی ایک رن کے اضافے کے بعد محمد الیاس کی وکٹ بن گئے، یوں پشاور زلمی کی 3 وکٹیں 34 رنز پر گر گئیں۔

ٹیم جب شدید دباؤ کا شکار تھی تو حیدر علی اور روی بوپارا نے ذمہ داری سنبھالی اور شراکت میں اسکور 69 رنز تک پہنچایا۔

حیدر علی صرف 9 رنز بنا سکے اور انہیں کرسٹیان نے آؤٹ کیا جبکہ عباس آفریدی نے کیچ لیا۔

زلمی کو گزشتہ میچ میں کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے شرفین روتھرفورڈ نے روی بوپارا کا بھرپور ساتھ دیا اور اسکور 151 تک پہنچایا۔

روی بوپارا نے روتھرفورڈ کے ساتھ شراکت کے دوران اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی اور اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ سے ٹیم کو معقول مجموعہ ترتیب دینے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

روتھر فورڈ کی 32 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے اور انہیں محمد الیاس نے آؤٹ کیا۔

محمد عرفان نے کراچی کنگز کے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کو پہلی گیند پر پویلین واپس بھیج دیا اور ٹیم کے لیے اچھی شروعات کیں۔

دوسری وکٹ میں جوکلارک اور بابراعظم کے درمیان صرف 22 رنز بن سکے کیونکہ محمد عرفان نے ایک اور وکٹ حاصل کرلی۔

جوکلارک 14 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کے کولن انگرام آج پھر مشکلات میں گھرے ہوئے نظر آئے اور محض 3 رنز کا اضافہ کرکے ثاقب محمود کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

محمد نبی نے مشکلات سے دو چار کراچی کنگز کو نہ صرف اس دباؤ سے نکالا بلکہ جارحانہ بیٹنگ سے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

پشاور زلمی کی ناقص فیلڈنگ بھی کراچی کنگز کو سنبھلنے کا ذریعہ بنی کیونکہ محمد نبی جب 20 رنز پر کھیل رہے تھے تو ان کا کیچ گرا دیا گیا۔

محمد نبی 35 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کا اسکور جب 161 رنز تھا تو محمد نبی آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم نے اپنی بہترین بیٹنگ ٹیم کی جیت تک جاری رکھی اور کرسٹیان کے ساتھ مل کر اسکور تیزی سے آگے بڑھایا۔

کراچی کنگز نے آخری اوور کی تیسری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا کر فتح سمیٹ لی۔

بابر اعظم 47 گیندوں پر 77 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کی جانب سے ناقص فیلڈنگ کا سلسلہ بھی آخری گیند تک جاری رہا جہاں کئی کیچز گرادیے گئے وہی کنگز کا باآسانی رنز بھی ملے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود نے اپنے 4 اوورز میں 41 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اسے قبل وہاب ریاض کی عدم موجودگی میں پشاور زلمی کی قیادت سینئر کھلاڑی شعیب ملک کر رہے ہیں جبکہ وہاب ریاض کو آرام دیا گیا ہے، اس کے علاوہ زلمی کی ٹیم میں مزید 3 تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور باؤلر وقاص مقصود کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

اسی طرح زلمی کی ٹیم میں روی بوپارا، عماد بٹ اور محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ امام الحق اور وہاب ریاض آج کے میچ میں شامل نہیں ہیں۔

دونوں ٹیموں کی اگر اب تک کی ایونٹ کی کارکردگی کو دیکھتیں تو پشاور زلمی 4 میں سے 3 میچ جیت کر 6 پوائنٹس اپنے نام کرچکی ہے اور بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

وہی کراچی کنگز نے ایونٹ میں 4 میں سے 2 میچز جیتے ہیں جبکہ 2 میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑاہے اور اس وقت کراچی کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔

پی ایس ایل 6 میں ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ایونٹ کے آغاز سے لے کر اب تک جس بھی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے وہ میچ میں کامیاب ہوئی ہے اور ایونٹ میں 200 کے قریب تک کا ہدف چیز کیا گیا ہے۔

اب آج کے میچ میں دیکھنا ہے کہ کیا ٹاس جیت کر میچ جیتنے کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے یا پشاور فتح اپنے نام کرکے اس سلسلے کو روکنے میں کامیاب رہتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024