• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

قاسم علی مرید اور سعدیہ جبار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

شائع March 2, 2021
ابتدائی طور پر قاسم مرید نے سعدیہ جبار کے ساتھ عروسی لباس میں 25 فروری کو تصویر شیئر کی تھی —فوٹو: انسٹاگرام
ابتدائی طور پر قاسم مرید نے سعدیہ جبار کے ساتھ عروسی لباس میں 25 فروری کو تصویر شیئر کی تھی —فوٹو: انسٹاگرام

’آنگن‘ اور ’پریم گلی‘ جیسے ڈراموں کی ہدایت کاری دینے والے قاسم علی مرید نے پروڈیوسر سعدیہ جبار سے شادی کرلی۔

سعدیہ جبار اور قاسم علی مرید کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات تھے اور دونوں کو میڈیا کے سامنے بھی ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا تاہم دونوں نے کبھی کھل کر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار نہیں کیا۔

قاسم علی مرید نے ڈراموں کے علاوہ فلموں کی ہدایت کاری بھی شروع کردی ہے اور جلد ہی ان کی ہدایات میں بننے والی رومانوی فلم ’ٹچ بٹن‘ بھی ریلیز ہوگی۔

جہاں ’ٹچ بٹن‘ کی ہدایات قاسم علی مرید نے دی ہیں، وہیں اس فلم کے ذریعے گلوکار فرحان سعید اداکاری میں ڈیبیو کرتے دکھائی دیں گے۔

’ٹچ بٹن‘ کو فرحان سعید اور ان کی اہلیہ عروہ حسین نے پروڈیوس کیا ہے اور دونوں ہی اپنی فلم کے ہدایت کار قاسم علی مرید کی شادی میں شریک ہوئے۔

قاسم علی مرید کی شادی میں بھی عروہ حسین اور فرحان سعید کو ایک دوسرے سے دوری پر دیکھا گیا جب کہ ان کے حوالے سے گزشتہ برس کے اختتام سے ہی علیحدگی کی خبریں چل رہی ہیں۔

اگرچہ عروہ حسین کے والد نے بیٹی اور داماد کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردید کی تھی تاہم تاحال فرحان سعید اور عروہ حسین نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی جب کہ دونوں کو افواہوں کے بعد ایک ساتھ بھی نہیں دیکھا گیا۔

قاسم علی مرید اور سعدیہ جبار کی شادی کی تقریبات میں بھی عروہ اور فرحان سعید کو ایک دوسرے سے دور دیکھنے کے بعد ایک بار پھر ان کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں پھیل رہی ہیں۔

قاسم علی مرید اور سعدیہ جبار کی شادی میں عروہ حسین اور فرحان سعید نے گانوں پر پرفارمنس بھی کی جب کہ خود دلہا اور دلہن بھی رقص کرتے دکھائی دیے۔

قاسم علی مرید کی طرح سعدیہ جبار بھی اپنا پروڈکشن ہائوس چلاتی ہیں، ساتھ ہی وہ شارٹ فلمیں بھی بناتی ہیں۔

دونوں کی شادی پر شوبز شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

قاسم علی مرید اور سعدیہ جبار کی شادی کی تقریبات 26 سے 28 فروری تک لاہور میں ہوئیں.

دونوں کے ولیمے اور مہندی کی تقریبات کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جن میں عروہ حسین سمیت دیگر شوبز شخصیات کو گانوں پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024