• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت: مرغوں کی لڑائی کے دوران ضرب لگنے سے مالک ہلاک

شائع March 1, 2021
— فوٹو بشکریہ دی گارڈین
— فوٹو بشکریہ دی گارڈین

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر بھارت میں ایک مرغے نے اپنے ہی مالک کو ہلاک کردیا۔

اس واقعے کی تفصیلات جان کر سمجھ نہیں آتا کہ افسوس کریں یا قہقہے لگائیں، مگر جنوبی بھارت میں مرغوں کی لڑائی میں بے ایمانی کی کوشش ایک شخص کو مہنگی پڑگئی۔

پولیس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں مرغوں کی غیرقانونی لڑائی میں کامیابی کے لیے اس شخص نے اپنے مرغے کے پنجوں میں ایک چاقو فٹ کیا تھا۔

اس مرغے نے خود کو چھڑانے کی کوشش میں اپنے ہی مالک کو زیر ناف چاقو کے وار سے شدید زخمی کردیا۔

زخمی شخص کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زیادہ خون بہنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔

یہ شخص ان 16 افراد میں سے ایک تھا جو اس ضلع کے ایک گاؤں میں مرغوں کی لڑائی کا انعقاد کرارہے تھے اور اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ مرغے کو کچھ وقت کے لیے مقامی پولیس نے حراست میں لیا مگر پھر اسے ایک پولٹری فارم بھیج دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اب اس غیرقانونی سرگرمی میں ملوث دیگر 15 افراد کو تلاش کیا جارہا ہے، جن پر غیر ارادی قتل، جوا اور مرغوں کی لڑائی کی میزبانی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مرغوں کی لڑائی پر پابندی ہے مگر تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹکا اور دیگر ریاستوں کے دیہی علاقوں میں اس طرح کے مقابلے بہت عام ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024