کپتان کی وکٹیں اڑا دیں احترام میں کمی نہیں آئی، شاہین نے مداحوں کا دل جیت لیا
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان روایتی ٹیموں کا تاثر شروع دن سے قائم ہے اور میچ کے دوران اس کا طوطی بولتا ہے، اسی طرح گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کے بعد بھی سوشل میڈیا پر مداحوں نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر جہاں کھلاڑیوں کے اچھے رویوں، بہترین کارکردگی اور دلچسپ مواقع پر ٹیموں کو داد دی گئی وہی میمز بھی بنائے گئے۔
ٹوئٹر پر مداحوں نے کراچی اور لاہور کے میچ کو مختلف واقعات اور دلچسپ حقائق سے جوڑا گیا اور اس کو مزید دلچسپ پیرائے میں پیش کیا گیا۔
میچ میں تمام تر توجہ صرف دونوں شہروں کے درمیان مقابلے پر نہیں تھی بلکہ مداحوں نے لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے دل کو چھونے والے رویے کو بھی نمایاں کیا جہاں وہ مایہ ناز بلے باز بابراعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کے قریب گئے اور اپنی طرف سے احترام کا اظہار کیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم کو دنیا کا بہترین کھلاڑی قرار دیا اور کہا کہ انہیں آؤٹ کرنے کے بعد احتراماً ان سے معذرت کرنے ان کے پاس گیا۔
صارفین نے شاہین شاہ آفریدی کے رویے کے ساتھ ساتھ ان کی باؤلنگ کی بھی تعریف اور خصوصاً بابر اعظم کی وکٹیں اڑا دینے والی گیند پر انہیں بھرپور داد دی۔
شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور میں وکٹ لینے کا موقع بنایا تھا لیکن کپتان سہیل اختر نے ضائع کردیا تھا جس کے بعد اگلے اوور میں فخرزمان نے بھی موقع گنوایا تو فاسٹ باؤلر کے چہرے پر غصے کے آثار نمایاں تھے لیکن انہوں نے خالصتاً کرکٹ کی تیکنیک کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شامل بابراعظم کی وکٹ اڑا دی۔
شاہین شاہ آفریدی نے کراچی کنگز کے خلاف شان دار باؤلنگ سے ثابت کردیا کہ وہ نہ صرف پاکستان کے ابھرتے ہوئے تیز باؤلر ہیں بلکہ وہ اپنے اخلاق اور رویے سے مداحوں اور کرکٹ شائقین کا دل بھی جیت لینے کا فن جانتے ہیں۔
انہوں نے بہترین بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کے پاس جا کر اسپورٹس مین شپ بڑی مثال قائم کی جو دیگر کھلاڑیوں اور نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
تماشائی بھی شاہین کی باؤلنگ سے محظوط
پروفیشنلزم کا عملی ثبوت
پی ایس ایل 6 کی جیت
کرکٹ کا مقام بلند