• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سرجری کے بعد امیتابھ بچن کی طبیعت میں بہتری

شائع March 1, 2021
میگا اسٹار نے سرجری کے بعد تصاویر بھی شیئر کردیں—فوٹو: امیتابھ بچن بلاگ پوسٹ
میگا اسٹار نے سرجری کے بعد تصاویر بھی شیئر کردیں—فوٹو: امیتابھ بچن بلاگ پوسٹ

بولی وڈ میگا اسٹار 78 سالہ امیتابھ بچن نے 28 فروری کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں مختصر معلومات کے ساتھ مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے اور وہ سرجری کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے واضح طور پر مداحوں کو نہیں بتایا تھا کہ وہ کس قسم کی سرجری کے مرحلے سے گزر رہے ہیں اور آیا کہ ان کا آپریشن ہوگیا یا ابھی ہوگا؟

تاہم ان کی پوسٹ کے بعد دنیا بھر میں ان کے مداح پریشان ہوگئے تھے اور ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے لگے۔

زائد العمر ہوجانے کی وجہ سے پہلے ہی امیتابھ بچن کے مداح ان کی صحت کے لیے فکر مند رہتے ہیں، اور اس پر 28 فروری کو انہوں نے سرجری کا انکشاف کرکے مداحوں کو مزید پریشان کردیا تھا۔

تاہم اب انہوں نے اپنی بلاگ پوسٹ اور ٹوئٹ میں مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کی سرجری ہوچکی اور ان کی طبیعت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔

اداکار نے سرجری کے بعد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا—فوٹو: امیتابھ بچن بلاگ پوسٹ
اداکار نے سرجری کے بعد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا—فوٹو: امیتابھ بچن بلاگ پوسٹ

امیتابھ بچن نے اپنی بلاگ پوسٹ میں سرجری کے بعد کھچوائی گئیں اپنی متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

میگا اسٹار نے اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں بظاہر خوش اور صحت مند دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز، سرجری کیلئے ہسپتال منتقل

تصاویر میں امیتابھ بچن کے گال اور آنکھ کے قریب ’بینڈیج‘ دیکھا جا سکتا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اسی جگہ پر ان کی سرجری کی گئی۔

تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکار کی طبیعت مسلسل بہتر ہو رہی ہے—فوٹو: امیتابھ بچن بلاگ پوسٹ
تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکار کی طبیعت مسلسل بہتر ہو رہی ہے—فوٹو: امیتابھ بچن بلاگ پوسٹ

امیتابھ بچن نے اپنی پوسٹس میں وضاحت نہیں کی کہ انہیں ہنگامی طور پر کس مسئلے کی وجہ سے سرجری کرانی پڑی تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکار کا لیزر آپریشن کیا گیا۔

بولی وڈ ہنگامہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امیتابھ بچن کے آنکھ کے ’موتیا بند‘ کا لیزر آپریشن کیا گیا، جس وجہ سے انہیں ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال داخل ہونا پڑا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیجنڈری اداکار کی طبیعت خطرے سے باہر ہے اور ان کی صحت مسلسل بہتر ہو رہی ہے اور وہ یکم مارچ کی سہ پہر تک ہسپتال سے گھر چلے جائیں گے۔

امیتابھ بچن کی جانب سے اپنی صحت بہتر ہونے کی اطلاع دیے جانے پر دنیا بھر میں ان کے مدح خوش دکھائی دیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024