• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اس تصویر میں خاتون کی بیٹی کون ہے؟

شائع February 28, 2021
— فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ
— فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ

انٹرنیٹ پر نت نئی پہلیاں سامنے آتی رہتی ہیں جن میں سے کچھ آسان اور کچھ مشکل ہوتی ہیں۔

اور ایسی ہی ایک پہیلی سامنے آئی ہے جس کا درست جواب 10 سے صرف 3 افراد ہی دے پاتے ہیں۔

بس آپ کو اوپر لگی تصویر کو باریک بینی سے دیکھ کر یہ بتانا ہے کہ آس پاس بیٹھی 3 لڑکیوں میں سے کونسی اس خاتون کی بیٹی ہے جو کھڑی ہوئی ہے۔

ایک ویب سائٹ برائٹ سائیڈ نے اس پہیلی کو شیئر کیا تھا۔

ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے دماغ کے دونوں حصے مسلسل ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں اور پہیلیوں کو حل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

دماغ کا دایاں حصہ ڈبے سے باہر نکل کر سوچنے جبکہ بایاں حصہ منطق کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے، تاہم پہیلی کو حل کرنا اتنا آسان نہیں۔

آپ خوب سوچ سمجھ کر اور تصویر کی تمام تر تفصیلات کا تجزیہ کرکے اپنا جواب نیچے کمنٹس میں بتائیں۔

تو آپ نے کیا جواب دیا یا کس لڑکی کا انتخاب کیا؟

ویسے اس کا جواب آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

اگر تو آپ نے بائیں کونے میں موجود یا درمیان میں بیٹھی لڑکی کا انتخاب کیا ہے تو بدقسمتی سے وہ غلط اور 70 فیصد افراد عام طور پر ان کو ہی منتخب کرتے ہیں۔

اس کا درست جواب تو جان ہی چکے ہوں گے اور وہ ہے دائیں کونے میں بیٹھی سنہرے بالوں والی لڑکی۔

ویب سائٹ کے مطابق ماں کے ہاتھ میں v حرف کا ٹیٹو بنا ہوا ہے جبکہ بیٹی نے اسی حرف کا بریسلیٹ پہنا ہوا ہے، جو ان کے رشتے کی جانب نشاندہی کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ
فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024