• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز، سرجری کیلئے ہسپتال منتقل

شائع February 28, 2021
بولی وڈ اداکار نے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو ٹمبلر پر بلاگ کے ذریعے آگاہ کیا— فائل فوٹو: انسٹاگرام
بولی وڈ اداکار نے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو ٹمبلر پر بلاگ کے ذریعے آگاہ کیا— فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے بتایا ہے کہ ان کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی سرجری ہورہی ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو ٹمبلر پر اپنے بلاگ کے ذریعے آگاہ کیا۔

امیتابھ بچن نے ٹمبلر پر اپنے آفیشل بلاگ 'بچن بول' پر ہفتے کی رات کو کی گئی ایک پوسٹ میں مختصر الفاظ میں طبیعت کی خرابی اور سرجری کا بتایا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

لیجنڈری اداکار نے مختصر الفاظ میں لکھا کہ 'طبی صورتحال، سرجری، مزید لکھ نہیں سکتا'۔

مزید پڑھیں: بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کورونا سے صحتیاب

تاہم 78 سالہ اداکار نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی سرجری اب ہوگئی ہے یا نہیں اور نہ ہی انہوں نے سرجری کی وجہ بتائی۔

امیتابھ بچن کی بلاگ پوسٹ کے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے اور ان کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

—فائل فوٹو: اے پی
—فائل فوٹو: اے پی

ان دنوں امیتابھ بچن اپنے آنے والی فلم 'مے ڈے' کی شوٹنگ میں مصروف تھے، جس میں ان کے ساتھ اجے دیوگن اور راکول پریت سنگھ بھی اداکاری کررہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے گزشتہ برس اجے دیوگن کے ساتھ اداکاری کا اعلان کیا تھا اور وہ دنوں ممبئی میں فلم کے سیٹ سے شوٹنگ کی اپ ڈیٹس بھی شیئر کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن میں کووڈ 19 کی تشخیص، ہسپتال منتقل

خیال رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور ان کی 9 سالہ پوتی عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

وہ کورونا سے صحتیاب ہونے تک ممبئی کے ناناوتی ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔

امیتابھ بچن حالیہ دنوں مختلف پروجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف تھے، ان کی آنے والی فلموں میں ایان مکھرجی کی 'برہماسترا' شامل ہے جس میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی ہیں جبکہ 'چہرے' میں ان کے ساتھ عمران ہاشمی ہیں۔

.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024