• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عثمان خالد بٹ نے شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

شائع February 28, 2021
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عثمان خالد بٹ کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کا خیال تھا کہ اداکار نے شادی کرلی— فائل فوٹو: انسٹاگرام
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عثمان خالد بٹ کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کا خیال تھا کہ اداکار نے شادی کرلی— فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے مقبول اداکار عثمان خالد بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق زیر گردش افواہوں اور قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکار عثمان خالد بٹ اور اداکارہ سدرہ نیازی کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں دونوں عروسی لباس میں اسٹیج پر بیٹھے نظر آرہے تھے۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں عثمان خالد بٹ کوپر رنگ کی شیروانی جبکہ اداکارہ سدرہ نیازی سرخ رنگ کا عروسی جوڑا پہنے ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں: عثمان خالد بٹ سے شادی؟ مایا علی کا جواب سامنے آگیا

دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاید اداکار خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھن گئے ہیں جبکہ کچھ کا خیال تھا کہ یہ کسی ڈرامے کی شوٹنگ کی تصاویر ہیں۔

— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

جس کے بعد اداکار عثمان خالد بٹ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کی۔

اداکار نے ڈرامے کے سین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ 'میری شادی اتنی جلدی ہوئی کہ سنگل شاٹ میں ہی ہوگئی'۔

عثمان خالد بٹ نے لکھا کہ میں حیران رہ گیا کہ میرے دوست اور عزیز و اقارب مجھے مختلف نیوز چینلز اور بلاگز کے اسکرین شاٹس بھیج رہے تھے۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ 'میری بہن نے کیک پر یہ پیغام لکھ کر بھیجا کہ کیا مجھے تمہاری کسی ایک شادی پر مدعو کیا جا سکتا تھا؟'

یہ بھی پڑھیں: احد رضا میر اور عثمان خالد بٹ کی 'لازوال دوستی'

عثمان خالد بٹ نے مزید لکھا کہ میں جانتا ہوں جب انڈسٹری کے سینئرز اور دیگر رشتہ دار مبارکباد دینا شروع کر دیں تو وضاحت ضروری ہوجاتی ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ ان کے آنے والے ڈرامے 'چپکے چپکے' میں شادی کے ایک سین کی ریکارڈنگ کی تصویر ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مداحوں کو ایسا لگتا تھا کہ عثمان خالد بٹ اور مایا علی کے درمیان رومانوی تعلق قائم ہے اور ایک مداح کی جانب سے شادی کے سوال پر انہوں نے تردید بھی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024