• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستانیوں کے 'فنٹاسٹک چائے' پر مزاحیہ تبصرے

شائع February 27, 2021
پاکستان کی جانب سے ملکی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مارگرانے کو 2 سال ہوگئے— فوٹو: ڈان نیوز
پاکستان کی جانب سے ملکی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مارگرانے کو 2 سال ہوگئے— فوٹو: ڈان نیوز

سال 2019 میں بالاکوٹ میں بھارتی دراندازی کی ناکام کوشش اور پھر 27 فروری کو پاکستان کی جانب سے ملکی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مارگرانے کو 2 سال ہوگئے لیکن پاکستان میں 'چائے' کا ذکر اب بھی ہے

27 فروری، 2019 کو پاک فضائیہ نے ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اور ان کا پائلٹ ابھی نندن بھی گرفتار کرلیا تھا۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 2 سال مکمل ہونے پر اس حوالے سے بننے والی تمام میمز اور مزاحیہ تبصروں کا ذریعہ وہ ویڈیو ہے جو ونگ کمانڈر ابھی نندن کی گرفتاری کے بعد جاری کی گئی تھی جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پاکستانی فوج کے برتاؤ سے متعلق بتایا تھا او 'چائے فنٹاسٹک ہے' جملہ بھی کہا جو اب بہت مشہور ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: 27 فروری: جب پاکستانی شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا

حکومتِ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے گرائے گئے طیارے کے گرفتار پائلٹ کی ویڈیو جاری کی، جس میں بھارتی پائلٹ نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں ونگ کمانڈر ابھی نندن بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں‘ اور ان کا سروس نمبر 27981 ہے تاہم ویڈیو میں انہوں نے مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔

اس کے بعد گرفتار بھارتی پائلٹ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ابھی نندن نے مشتعل ہجوم سے بچانے پر پاک فوج کے کیپٹن اور جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے رویے کی تعریف کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت جا کر اپنا بیان نہیں بدلوں گا، چاہتا ہوں ہماری آرمی بھی ہم سے ایسا ہی برتاؤ کرے تاہم بھارتی پائلٹ نے مشن سے متعلق سوال کا جواب دینے سے معذرت کی تھی۔

گرفتار بھارتی پائلٹ کی میڈیا کو جاری کی جانے والی ویڈیو میں ابھی نندن کے ہاتھ میں چائے کا کپ تھا اور جب ان سے چائے سے متعلق پوچھا گیا تو ابھی نندن نے جواب دیا تھا کہ 'چائے فنٹاسٹک ہے، شکریہ'۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت اب ہمارے جواب کا انتظار کرے، پاک فوج

اور گرفتار بھارتی پائلٹ کے اس جملے پر پاکستان میں میمز بننے کا سلسلہ شروع ہوگیا جو اب بھی جاری ہے۔

گلوکار فخر عالم نے ٹوئٹ کی کہ سرپرائز ڈے مبارک، کوئی اور بھی پاکستانی مہمان نوازی یا چائے کے فنٹاسٹک کپ کے انتظار میں ہے تو برائے کرم آئیں۔

حسن نامی صارف نے لکھا کہ یہاں 'پاوری' ہورہی ہے۔

کچھ صارفین نے چائے کے مہنگے کپ سے متعلق دوبارہ تبصرے کیے۔

پارس نامی صارف نے لکھا کہ دنیا میں چائے کا مہنگا ترین کپ جو بھارتی پائلٹ کو پیش کیا گیا تھا جس کی قیمت مگ-21 ہے۔

آیت نامی صارف نے کہا کہ بھارت کو سرپرائز ڈے بہت مبارک ہو۔

علاوہ ازیں لوگوں نے 'دنیا کی سب سے بڑی ٹی پارٹی' بھی شروع کی اور اپنی اور سیلیبریٹیز کی چائے پینے کی تصاویر شیئر کیں۔

عمران عزیز نامی صارف نے لکھا کہ کینیڈا سے دنیا کی سب سے بڑی ٹی پارٹی مبارک، یہاں تک کہ جسٹن ٹروڈو کا بھی خیال ہے کہ چائے فنٹاسٹک ہے۔

کرن نامی صارف نے لکھا کہ ویرات کوہلی بھی دنیا کی سب سے بڑی ٹی پارٹی کا حصہ ہیں۔

مہر عدنان نامی صارف نے ٹوئٹ کی کہ 'چائے کیسے تھی؟'

ٹوئٹر صارفین نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن سے متعلق بھی تبصرے کیے۔

علی حسن نامی صارف نے لکھا کہ تاریخ کے عظیم پائلٹس کو خراج تحسین، مگ-21 کی قیمت= ایک کپ فنٹاسٹک چائے۔

سعدیہ نامی صارف نے پاکستانیوں میں تخلیقی صلاحیتیں سامنے لانے پر ابھی نندن کا شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024