• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاک فضائیہ نے 'آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ' کو 2 برس مکمل ہونے پر نغمہ جاری کردیا

شائع February 26, 2021
27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا— فوٹو:اسکرین شاٹ
27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا— فوٹو:اسکرین شاٹ

پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 2 برس مکمل ہونے پر اس میں حصہ لینے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نیا ملی نغمہ جاری کردیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نغمہ 'صدائے پاکستان' ملک کے مایہ ناز گلوکار علی حمزہ نے گایا ہے جبکہ اس کے بول شہزاد نیر نے تخلیق کیے ہیں۔

پاک فضائیہ کے مطابق نغمہ 'صدائے پاکستان' کی عکسبندی پاکستان کے معروف ہدایت کار زوہیب قاضی نے کی ہے۔

مزید پڑھیں: 'آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ' کو 2 برس مکمل ہونے پر پاک فضائیہ کے نغمے کا ٹیزر جاری

ترجمان کے مطابق یہ ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ 2019 میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔

2 روز قبل پاک فضائیہ کی جانب سے اس نغمے کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں حب الوطنی اس عزم کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا گیا کہ پاک فضائیہ کے جوان ہر وقت پاکستان کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اور ان کے پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 27 فروری 2019 کو گرائے گئے بھارتی طیارے کے مختلف حصے نمائش کیلئے پیش

بعد ازاں حکومتِ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے گرائے گئے طیارے کے گرفتار پائلٹ کی ویڈیو جاری کی تھی، جس میں بھارتی پائلٹ نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں ونگ کمانڈر ابھی نندن بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں‘ اور ان کا سروس نمبر 27981 ہے تاہم ویڈیو میں انہوں نے مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔

اس کے بعد گرفتار بھارتی پائلٹ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ابھی نندن نے مشتعل ہجوم سے بچانے پر پاک فوج کے کیپٹن اور جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے رویے کی تعریف کی تھی۔

بھارتی فضائیہ کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور ان کے پائلٹ کی گرفتاری کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ ہم امن کے لیے بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیں گے۔

جس کے بعد یکم مارچ 2019 کو پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کو گرانے کے بعد گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو تمام کاغذی کارروائی کے بعد واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا اور وہ واپس اپنے ملک پہنچ گئے تھے۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ نے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، پاک فوج

بعد ازاں مئی میں ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا تھا کہ 27 فروی کو بھارتی دراندازی پر پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا جواب تاریخ میں ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔

گزشتہ برس ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کو ایک برس مکمل ہونے پر پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو گرائے جانے والے بھارتی طیارے کے مختلف حصوں کو نمائش کے لیے پیش کیا تھا۔

علاوہ ازیں27 فروری کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے نیا نغمہ 'اللہ اکبر' بھی جاری کیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

جبین شعیب Feb 27, 2021 02:47pm
انتہائی چبھتی ھوئی آواز ھے سنگر کی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024