• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شمالی وزیرستان کے محمد وسیم کی پی ایس ایل میں دھواں دار انٹری

شائع February 26, 2021 اپ ڈیٹ February 27, 2021
محمد وسیم نے پہلے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
محمد وسیم نے پہلے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں کھیلوں کے میدان اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے مواقع مفقود ہیں لیکن ایسے ہی ضلع شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد وسیم. پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 میں اپنی بہترین باؤلنگ سے نہ صرف اپنا نام بلکہ اپنے خطے کا نام بھی روشن کر رہے ہیں۔

نوجوان فاسٹ باؤلر کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے منتخب کرکے نا صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر متعارف کرا دیا تو محمد وسیم نے بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور قومی ٹیم کے مستند بلے باز محمد رضوان کی وکٹ حاصل کرکے دنیائے کرکٹ میں اپنی آمد کی اطلاع دی۔

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد وسیم نے ڈان نیوز کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ وزیرستان میں ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلتا تھا اور ٹی وی پر پی ایس ایل اور دیگر میچز دیکھتا تھا، پھر پشاور سے کھیلا، اس کے بعد ڈسٹرکٹ اور ریجن میں فاٹا کی نمائندگی کی جہاں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر انڈر 19 ٹیم کے ساتھ سری لنکا کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2021: اسلام آباد یونائیٹڈ کی سلطانز کے خلاف شان دار فتح

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں منعقدہ ورلڈ کپ میں نام آیا اور رواں برس فرسٹ کلاس میں ڈیبو کیا اور کارکردگی کے باعث پی ایس ایل میں منتخب ہوگیا۔

وزیرستان سے پی ایس ایل جیسے بڑے پلیٹ فارم تک رسائی سے متعلق انہوں نے کہا کہ میرے والد صاحب کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتے تھے لیکن میرے چچا نے بہت مدد کی اور پشاور میں ایک دوست نے کہا کہ ٹیلنٹ ہے کلب میں جائیں اور انہوں نے بڑی مدد کی۔

محمد وسیم نے وزیرستان میں کھیل کے حالات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حالات بہت مشکل ہیں، گراؤنڈ نہیں ہیں، میں نے پشاور آکر اکیڈمی جوائن کی اور ایک نوجوان کھلاڑی کے لیے بہت مشکل ہوتا لیکن محنت کی اور اس مقام پر پہنچا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سے متعلق انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ زبردست ہے اور میں سیکھ رہا ہوں جہاں رمان رئیس، سعید اجمل اور ہیڈ کوچ جوہان بوتھا ہیں، جن کے ساتھ کھیل کر لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

ٹیم کی رواں سیزن میں پہلی جیت اور میچ میں بہترین کارکردگی پر کہا کہ تھوڑا دباؤ تھا لیکن میں نے خوش رہنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2021: کنگز کی ریکارڈ شراکت مگر یونائیٹڈ کی شاندار فتح

خیال رہے کہ محمد وسیم نے 21 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ میں پی ایس ایل میں ڈیبیو کیا تھا اور اپنے پہلے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے ایونٹ کے سب سے بڑے ہدف کو عبور کرکے بڑی کامیابی حاصل کی تھی تاہم محمد وسیم کوئی وکٹ حاصل نہیں کر پائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024