• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حریم شاہ کی بلاول بھٹو کے لیے جاری کی گئی ویڈیو وائرل

شائع February 26, 2021
ویڈیو کو کافی سراہا جا رہا ہے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
ویڈیو کو کافی سراہا جا رہا ہے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ یوں تو اپنی ویڈیوز اور متنازع بیانات کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں تاہم آج کل وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کے لیے رومانوی گیت جاری کرنے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

سیاستدانوں اور معروف شخصیات کی ویڈیوز لیک کرکے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے دو دن قبل انسٹاگرام پر بلاول بھٹو زرداری کے لیے ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

حریم شاہ نے حال ہی میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے مایہ ناز کوہ پیما علی محمد سدپارہ کی یاد میں جاری کیے گئے گانے ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ کو بلاول بھٹو زرداری کے لیے شیئر کیا۔

ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں موبائل فون پر بلاول بھٹو زرداری کی تصویر کو گلے سے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں حریم شاہ جہاں بلاول بھٹو زرداری کی موبائل میں موجود تصویر کو گلے لگاتی دکھائی دیں، وہیں وہ رومانوی گیت پر رقص بھی کرتی دکھائی دیں۔

ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حریم شاہ نے مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اس کے کمنٹس کو بلاک کردیا، تاکہ شائقین نامناسب کمنٹس نہ کر سکیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین ان کی مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرکے ان کی تعریفیں کرتے دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ویب سیریز 'راز'

بلاول بھٹو کے لیے ویڈیو جاری کرنے سے قبل حال ہی میں حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز کا ٹریلر جاری ہوا تھا، جسے کافی سراہا گیا۔

حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز 'راز' کو جلد ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اردو فلکس‘ پر ریلیز کیا جائے گا۔

ویب سیریز کے ٹریلر میں حریم شاہ کی جانب سے حال ہی میں مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو کو دکھایا گیا تھا، جبکہ ٹریلر میں ٹک ٹاک اسٹار کو کبیر نامی مولوی کے ساتھ اسکینڈل میں بھی دکھایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024