• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یاسر حسین نے شادی میں شرکت کی دعوت دی تھی، نوشین شاہ

شائع February 25, 2021
یاسر حسین کو بھول جانے کی عادت ہے، نوشین شاہ—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
یاسر حسین کو بھول جانے کی عادت ہے، نوشین شاہ—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے یاسر حسین کی جانب سے بن بلائے ہی ان کی شادی پر جانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اداکار سے متعلق انکشافات کردیے۔

یاسر حسین نے 21 فروری کو اے آر وائی کے پروگرام ’گھبرانا نہیں ہے‘ میں میزبان واسع چوہدری سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ماڈل و اداکارہ نوشین شاہ بن بلائے ہی ان کی شادی میں پہنچ گئی تھیں۔

یاسر حسین نے اپنی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ انہوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے محض 170 افراد کو مدعو کیا تھا تاہم تقریب میں 200 افراد آگئے تھے۔

انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی میں اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ بن بلائے ہی زبردستی آگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوشین شاہ بن بلائے ہی شادی میں آگئی تھیں، یاسر حسین

ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ حیران کن طور پر ان کی شادی کی تقریب میں سب سے زیادہ اور اچھی تصویریں بھی نوشین شاہ کی آئی تھیں۔

تاہم اب نوشین شاہ نے بھی یاسر حسین کے دعوے پر رد عمل دیتے ہوئے ان کے دعوے کو مسترد کردیا۔

اداکارہ نے یاسر حسین سے معافی کا مطالبہ بھی کیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے یاسر حسین سے معافی کا مطالبہ بھی کیا—اسکرین شاٹ

شوبز ویب سائٹ لولی وڈ گلیکسی کے مطابق نوشین شاہ نے ان سے خصوصی طور پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یاسر حسین نے انہیں فون پر شادی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

نوشین شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں لولی وڈ گلیکسی سے بات کرنے کی خبر کا لنک شیئر کیا، جس میں انہوں نے یاسر حسین سے غلط دعوے کیے جانے پر معافی کا مطالبہ بھی کیا۔

نوشین شاہ نے ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے دلیل دی کہ کیا کوئی شخص کسی کے گھر یا کسی کی شادی میں بن بلائے جا سکتا ہے؟

نوشین شاہ نے دعویٰ کیا کہ یاسر حسین نے انہیں فون پر بات کر شادی میں شرکت کی دعوت دی تھی اور انہیں یاسر حسین سے ایسے بیان کی توقع نہیں تھی۔

ساتھ ہی نوشین شاہ نے انکشاف کیا کہ یاسر حسین کے ساتھ یادداشت کا مسئلہ ہے اور انہیں افسوس ہے کہ اقرا عزیز نے انہیں منتخب کیا۔

اداکارہ و ماڈل کے مطابق انہیں یاسر حسین کے دعووں سے مایوسی ہوئی اور انہیں اُمید ہے کہ یاسر حسین ان سے معافی مانگیں گے۔

خیال رہے کہ اقرا عزیز و یاسر حسین نے دسمبر 2019 میں کم مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔

اداکارہ نے یاسر حسین سے معافی کا مطالبہ بھی کیا—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ نے یاسر حسین سے معافی کا مطالبہ بھی کیا—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024