• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

عالیہ بھٹ کی فلم 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی' کا ٹیزر جاری

شائع February 24, 2021
فلم 30 جولائی کو ریلیز ہوگی—اسکرین شاٹ/یوٹیوب
فلم 30 جولائی کو ریلیز ہوگی—اسکرین شاٹ/یوٹیوب

بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی' کا آفیشل ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی' کا آفیشل ٹیزر فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کے 58ویں جنم دن کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔

اس فلم کی کہانی نامور مصنف حسین زیدی کی کتاب 'مافیا کوئنز آف ممبئی' کے ایک باب پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں: 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی' کی کہانی پر سنجے لیلا بھنسالی، عالیہ بھٹ پر مقدمہ

فلم کے مختلف ٹیزر میں اداکارہ عالیہ بھٹ گنگو بائی کے کردار میں نظر آرہی ہیں، جنہیں آزاد، تیز مزاج، صاف گو اور ایک مضبوط فرد کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

اس فلم میں عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کررہی ہے جبکہ اداکار اجے دیوگن بھی مختصر کردار ادا کریں گے۔

ٹیزر میں عالیہ بھٹ کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ 'گنگو چاند تھی اور چاند رہے گی'۔

فلم کے ٹیزر میں ممبئی کے علاقے کماٹھی پورا میں گنگو بائی کا قحبہ خانے کی مالکن سے ایک سیاست دان بننے کا سفر مختصر طور پر دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر ریلیز ہونے سے پہلے عالیہ بھٹ نے فلم کا پوسٹر شیئر کیا تھا، جس میں وہ کیمرا میں دیکھتے ہوئے بہت بااعتماد دکھائی دے رہی ہیں۔

پوسٹر شیئر کرنے کے ساتھ عالیہ بھٹ نے بتایا کہ ان کی فلم 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی' رواں برس 30 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ ’سڑک 2‘ کی مرکزی اداکارہ

گزشتہ برس دسمبر میں 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی' کی کہانی پر گنگوبائی کے بیٹے نے فلم ساز اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

—فائل فوٹو:انسٹاگرام
—فائل فوٹو:انسٹاگرام

بابوجی راؤجی شاہ نے مصنف حسین زیدی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا تھا جن کے ناول 'دی مافیا کوئنز آف ممبئی' پر یہ فلم بنائی گئی ہے۔

انہوں نے رپورٹر جین بورجز پر بھی کیس کیا تھا جن کی تحقیق ہی اس کتاب کی بنیاد تھی۔

گنگو بائی کاٹھیا واڑی، سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ عالیہ بھٹ کی پہلی فلم ہے، جو گزشتہ برس ستمبر میں ریلیز ہونی تھی لیکن عالمی وبا کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024