• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل 2021: کنگز کی ریکارڈ شراکت مگر یونائیٹڈ کی شاندار فتح

شائع February 24, 2021 اپ ڈیٹ February 25, 2021
حسین طلعت اور افتخار احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی—فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
حسین طلعت اور افتخار احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی—فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
بابراعظم اور شرجیل خان نے پی ایس ایل کی ریکارڈ شراکت قائم کی—فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
بابراعظم اور شرجیل خان نے پی ایس ایل کی ریکارڈ شراکت قائم کی—فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
— فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
— فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنے پہلے میچز میں کامیابی حاصل کر چکی ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنے پہلے میچز میں کامیابی حاصل کر چکی ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
الیکس ہیلز نے ناقص فیلڈنگ کا ازالہ کرتے ہوئے جارحانہ بیٹنگ کی—فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
الیکس ہیلز نے ناقص فیلڈنگ کا ازالہ کرتے ہوئے جارحانہ بیٹنگ کی—فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے رواں سیزن کے سب سے بڑے ہدف کو آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنا کر حاصل کرلیا اور یادگار فتح اپنے نام کر لی۔

قبل ازیں پی ایس ایل 2021 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بابر اعظم اور شرجیل خان کی شان دار بیٹنگ اور ریکارڈ اوپننگ شراکت کی بدولت مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 196 رنز بنائے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کے بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا۔

ابتدا میں دونوں بلے بازوں نے محتاط کھیل پیش کیا لیکن پھر دونوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اسکور کو تیزی سے آگے بڑھایا اور دونوں اوپنرز نے نصف سنچریاں بنائیں۔

کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس ایل میں 100 رنز سے زائد کی یہ تیسری شراکت ہے، اس دورا ن شرجیل خان نے 32 گیندوں میں نصف سنچری بنائی، الیکس ہیلز نے ان کا کیچ اس وقت گرایا جب وہ 70 رنز بنا چکے تھے۔

بابر اعظم نے دوسرے اینڈ سے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور 13ویں اوور میں 39 گیندوں پر چھکے کے ساتھ نصف سنچری مکمل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر نے شرجیل کو 126 کے مجموعے پر آؤٹ کردیا تھا اور اس وقت وہ 70 رنز پر کھیل رہے تھے لیکن امپائر نے نشان دہی کی کہ یہ نو بال ہے جس پر وہ بیٹنگ کے لیے واپس آگئے۔

یونائیٹڈ کے باؤلرز نے نو بالز کا سلسلہ جاری رکھا اور بابر اعظم کو نو بال پر دو مواقع فراہم کردیے، جس کے نتیجے میں پی ایس ایل کی سب سے بڑی شراکت 159 قائم کی، یہ ریکارڈ اس سے قبل ملتان سلطانز کے پاس تھا۔

شرجیل خان نے مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور لیگ میں اپنی دوسری سنچری مکمل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی وکٹ کے حصول کے لیے طویل انتظار کرنا پڑا اور 176 کے مجموعے پر الیکس ہیلز نے بابر اعظم کا ایک اور کیچ گرا دیا لیکن اس مرتبہ انہوں نے رن آؤٹ کردیا۔

بابر اعظم کی 62 رنز کی اننگز شرجیل خان کے ساتھ پی ایس ایل کی ریکارڈ 176 رنز کی شراکت کے بعد اختتام کو پہنچی۔

حسن علی نے دوسری ہی گیند پر شرجیل خان کو ایل بی ڈبلیو کرکے مسلسل دوسری وکٹ گرا دی، شرجیل 59 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، جس میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

کراچی کنگز نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنائے۔

ایونٹ کے اب تک کے سب سے بڑے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز بھی کچھ اچھا نہیں تھا اور فل سالٹ پہلے ہی اوور میں عماد وسیم کی اسپن ہوتی گیند پر اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز کپتان شاداب خان 13 کے مجموعے میں اپنا حصہ ملائے بغیر محمد عامر کو وکٹ دے کر واپس چلے گئے، لیکن اس کے بعد ٹیم کے آنے والے بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور کراچی کنگز کو پریشان کر دیا۔

الیکس ہیلز نے فیلڈنگ میں جہاں انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا بیٹنگ میں اس کا ازالہ کرنے کی بھرپور کوشش کی اور ابتدائی 5 اوورز میں ٹیم کا اسکور 68 رنز تک پہنچایا لیکن ہیلز 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فہیم اشرف نے بھی الیکس ہیلز کا بھر پور ساتھ دیا تھا لیکن ہیلز کے بعد وہ بھی فوری آؤٹ ہوئے اور انہوں نے 15 گیندوں پر 25 رنز بنائے تھے۔

افتخار احمد اور حسین طلعت نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اسکور اچھی رفتار سے آگے بڑھایا۔

حسین طلعت، افتخار کے ساتھ مل کر ٹیم کو اچھی پوزیشن پر لائے اور 42 رنز بنا کر محمد نبی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اس وقت یونائیٹڈ کا اسکور 176 رنز تھا۔

آصف علی آخر میں آنے والے بلے باز تھے جنہوں نے محمد عامر کو بلند و بالا چھکا لگا کر ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔

افتخار احمد نے وننگ رن لیا جبکہ وہ محض ایک رن کے فرق سے نصف سنچری مکمل نہیں کر پائے اور انہوں نے ناقابل شکست 49 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سب سے بڑے ہدف کو آخری اوور کی پہلی گیند میں حاصل کرلیا اور 5 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے الیکس ہیلز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں نے اس میچ کے لیے کوئی تبدیلیاں نہیں کی تھیں۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں:

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، فِل سالٹ، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، لیوس گریگری، فہیم اشرف، حسن علی، ظفر گوہر اور محمد وسیم

کراچی کنگز: عماد وسیم (کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک،محمد نبی، ڈینیئل کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024