• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پریانکا چوپڑا کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کے مزاحیہ تبصرے

شائع February 24, 2021
بولی وڈ اداکارہ کی سبز رنگ کے پولکا ڈاٹ پرنٹ میں غبارے نما لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں— فوٹو: انسٹاگرام
بولی وڈ اداکارہ کی سبز رنگ کے پولکا ڈاٹ پرنٹ میں غبارے نما لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں— فوٹو: انسٹاگرام

سابق مس ورلڈ اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنی سوانح عمری ’ان فنشڈ‘ فروخت کے لیے پیش کی تھی جس کے ان دنوں کافی چرچے ہیں۔

مگر اداکارہ اب اپنے ایک لباس کی وجہ سے بھی انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جس پر مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

پریانکا چوپڑا کی سبز رنگ کے پولکا ڈاٹ پرنٹ میں غبارے نما لباس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر دیکھتے ہی دیکھتے میمز بننا شروع ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے سوانح عمری میں ذاتی زندگی کے ’راز‘ بیان کردیے

مداحوں کی توجہ کا مرکز بننے والا اداکارہ کا یہ لباس ان کی انسٹاگرام کے سب سے اسٹائلش ڈاگ، ٹیکا کے ساتھ ویڈیو کال میں دیکھا گیا تھا۔

اداکارہ نے ٹیکا سے اپنے فیشن گیم اور پالتو جانور ڈیانا سے متعلق رائے مانگی تھی اور یہ ویڈیو 13 فروری کو اپ لوڈ کی گئی تھی۔

اس ویڈیو میں پریانکا چوپڑا کو 4 مختلف ڈریسز میں دیکھا گیا تھا لیکن ان کے سب سے آخری لباس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شرما جی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ 'میرے کمرے کی کرسی ہمیشہ ایسی نظر آتی ہے'۔

نشانت نامی صارف نے لکھا کہ پریانکا چوپڑا کو گیم شو تکیشیز کاسل میں دیکھا گیا۔

دانیال نامی صارف نے پریانکا چوپڑا کو شریفہ (پھل) سے تشبیہ دی۔

بعدازاں خود پریانکا چوپڑا نے بھی خود پر بنائی جانے والی میمز اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں شیئر کیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ میمز بہت مزاحیہ ہیں، میرا دن اچھا بنانے کا شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا کی زندگی پر مبنی کتاب پر کام جاری

پریانکا چوپڑا کی جانب سے شیئر کی گئی ان پر میمز میں انہیں پریانکے مون نامی نیا پوکے مون قرار دیا گیا تو کسی میں انہیں پیراشوٹ کہا گیا۔

علاوہ ازیں میمز میں انہیں مختلف پفر فش کے ساتھ دکھایا گیا تو کہیں انہیں کرکٹ گیند قرار دیا گیا۔

انہی میمز میں سے ایک میں کہا گیا کہ 'جب امی کہیں کہ بوریا بستر سمیٹ اور نکل جا' تو ایسا ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024